سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری صفوں کو برابر کرتے تھے جب ہم نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوتے ۔جب صفیں برابر ہوجاتیں تو (پھر) آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم )تکبیر کہتے ۔ (أبو داود:۶۶۵وسندہ صحیح) امام کو چاہئے کہ خود بھی صفوں کو سیدھا کرے اورخوب مبالغہ کے ساتھ کرے ۔ امام کو صفوں میں پھر نا چاہئے اور مقتدیوں کے کندھوں اور سینوں پر ہاتھ رکھے اور ان سے کہے کہ سیدھے ہوجاؤ ،آگے پیچھے نہ رہو ۔ |