Maktaba Wahhabi

166 - 206
پھر اس کو جو پہلی کے نزدیک ہے۔‘‘ [أبوداود:۶۷۱ وھو حدیث صحیح ، اسے ابن خزیمہ (۱۵۴۶) اور ابن حبان (۳۹۰) نے صحیح کہا ہے] پہلی صف سے ہمیشہ پیچھے رہنے پر وعید: سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہمیشہ لوگ (پہلی صف سے ) پیچھے ہٹتے رہیں گے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ بھی ان کو (اپنی رحمت میں )پیچھے ڈال دے گا ۔‘‘ (صحیح مسلم:۴۳۸) پہلی صف میں نماز پڑھنے کی فضیلت: سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: ’’بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پہلی صف کے لیے رحمت کی دعاکرتے ہیں۔‘‘(ابن ماجہ: ۹۹۷ وسندہ صحیح ) سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی صف کے لئے تین دفعہ مغفرت کی دعاکرتے تھے اور دوسری صف کے لیے ایک دفعہ۔‘‘ (سنن النسائي: ۸۱۸ واحمد ۴/۱۲۸، اس حدیث کو ابن خزیمہ (۱۵۵۸) ابن حبان (الاحسان۳/۳۹۶ ) اور حاکم (۱/۲۱۷) نے صحیح کہا ہے ۔) سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر لوگوں کو اذان اور پہلی صف کے ثواب کا پتا چل جائے پھر ان کے لیے قرعہ اندازی کے بغیر کوئی چارہ نہ رہے تو وہ ضرور قرعہ اندازی کریں ۔‘‘ (صحیح بخاری:۶۱۵ صحیح مسلم:۴۳۷) عورتوں اور مردوں کی سب سے بہترین صف: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:
Flag Counter