مؤلف: شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمۃ اللہ علیہ
ناشر: ام القریٰ پبلی کیشنر
سال شائع: 2011
98
سورۂ فاتحہ اور صنعت التفات:پادری صاحب نے سورۂ فاتحہ کی صنعت التفات پر بھی چُبھتا سا اعتراض کیا ہے۔ {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ} سے {مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ} تک صیغہ غائب ہے۔ {اِیَّاکَ نَعْبُدُ} سے آخر تک صیغہ خطاب ہے۔ اس کو صنعتِ التفات کہتے ہیں۔ عرب کے قصائد میں یہ صنعت بکثرت ہے۔ پادری صاحب نے خود امرأ القیس کے چند اشعار نقل کیے ہیں جو عام طورپر کتب معانی و بیان میں نقل ہوئے ہیں۔ تفسیر بیضاوی میں بھی مذکور ہیں۔[1] شاعر نے ان میں خطاب سے تکلم کی طرف التفات کیاہے۔ عربی کی مثال فارسی میں بھی ملتی ہے۔ شیخ سعدی مرحوم اپنے بادشاہ کے ذکر میں کہتے ہیں: چنیں پادشاہاں کہ دیں پرورندببازوئے دیں گوے دولت برنداز آقاں نہ بینم دریں عہد کسدگر ہست بوبکر سعد ست و بسخدیو خردمند فرخ نہادکہ شاخ امیدش برومندبادبہشتی درختے تونی اے پادشاہکہ افگندۂ سایہ یک سالہ راہ[2](بوستاں باب 1)پہلے تین شعروں میں صیغہ غائب ہے چو تھے میں مخاطب ۔ بالکل سورفاتحہ جیسا، مگر باوجود ا س ثبوت کے پادری صاحب لکھتے ہیں:’’میں اس کو تسلیم کرتا ہوں کہ عرب کے بعض شاعروں کایہ دستور تھا کہ وہ اپنے اشعار میں کبھی کبھی حاضر کو غائب اور غائب کو حاضر سے خطاب کیا کرتے تھے، جس کو علم ادب کی اصطلاح میں التفات کہتے ہیں۔ لیکن یہ