Maktaba Wahhabi

89 - 194
صاحب ذخیرہ[1] نے حنفیہ سے نقل کیا ہے ۔ اسی کو ابولیلی[2] اور ابن عقیل[3] نے حنابلہ سے اختیار کیا ہے اور عبدالوہاب مالکی[4] نے امام مالک سے اس کی حرمت نقل کی ہے، اور اس کو ابوطیب طبری،[5] ماوردی اور ابن حمدان حنبلی[6] نے اہل علم کی ایک جماعت سے نقل کیا ہے۔ لہٰذاجس قول کو ہم نصوص اور اقوال سلف کی روشنی میں اختیار کریں گے وہ یہ ہے کہ لہجات اور ان کے قانون سے حسنِ صوت میں مدد لینا چار شرطوں کے ساتھ جائز ہے اور اس میں کوئی حرج نہیں۔ [1]… صحتِ ادا میں حد سے زیادہ نہ بڑھے اور نہ ہی تجوید کے احکام کی سلامتی میں تجاوز کرے۔ پس جب ترنم احکام ِ ادا اور تجوید و قراءت کے قواعد میں خلل پیدا کرے تو اسے حرام قرار دیا جائے گا۔[7]
Flag Counter