Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 6

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

116
’’(اے نبی!) یقیناً آ پ لوگوں میں اہل ایمان سے عداوت رکھنے میں سخت ترین یہودیوں اور مشرکوں کو پائیں گے، اور اہل ایمان سے دوستی رکھنے میں قریب ترین ان لوگوں کو پائیں گے جنھوں نے کہا: بے شک ہم نصارٰی ہیں، اس کی و جہ یہ ہے کہ بے شک ان میں کچھ عالم ہیں، کچھ دنیا سے الگ تھلگ رہنے والے ہیں اور یہ کہ وہ غرور نہیں کرتے۔‘‘[1] اختتامیہ ’’جاؤ۔ تم لوگ میرے قلمرو میں امن و امان سے ہو۔ جو تمھیں گالی دے گا اس پر تاوان لگایا جائے گا۔‘‘[2] اِن سچے، ایمان و ایقان سے بھرپور اور فیصلہ کُن الفاظ کے ساتھ نجاشی نے مسلمانوں کا خیر مقدم کیا اور بطریقوں اور وفد قریش کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا۔ دین کے نہ تو حصے بخرے ہوتے ہیں اور نہ دین میں تبدیلی آتی ہے۔ کیونکہ دین اللہ کی طرف سے آیا ہے۔ یوں اُس میں بدلاؤ آنا یا اُس میں اختلاف پیدا ہونا محال ہے۔ اختلاف تو انسانی نفس میں پیدا ہوتا ہے جبکہ وہ سیدھے راستے میں بھٹکتا اوراپنی خواہش کی پیروی کرتا ہے۔ وہ اہل ایمان جو اپنا دین و ایمان بچا کر حبشہ میں آگئے تھے، نجاشی نے اُن میں اخوتِ دینی اور اخوت انسانی کے مظہر دیکھے۔ اس نے جانا کہ وہ بھی دوسروں کی طرح اس زمین سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اس میں جہاں چاہیں، رہ سکتے ہیں کیونکہ یہ زمین اللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں کے لیے پیدا کی ہے۔ فرمایا:
x
صفحہعنوان
7عرضِ مؤلف
31پہلی آیت مبارکہ
32حضرت ابو لبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ
43اختتامیہ
45دوسری آیتِ مبارکہ
47حضرت حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ
57تیسرے باب کی آیات مبارکہ
59حضرت ابنِ امّ مکتوم رضی اللہ عنہ
64چوتھے باب کی آیاتِ مبارکہ
66حضرت ابو سفیان بن حرب رضی اللہ عنہ
84اختتامیہ
86پانچویں باب کی آیت مبارکہ
88حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ
101چھٹے باب کی آیات مقدسہ
103نجاشی رحمہ اللہ
116اختتامیہ
118آٹھویں باب کی آیت مبارکہ
119حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ
122اختتامیہ
125نویں باب کی آیت مقدسہ
127حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ
132ابتدا میں درج کردہ آیت کی شان نزول:
135اختتامیہ
Flag Counter