{وَ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَ لَہُ الدِّیْنُ وَاصِبًا اَفَغَیْرَ اللّٰہِ تَتَّقُوْنَ}
’’اور جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اُسی کا ہے اور اُسی کی عبادت لازم ہے تو اللہ کے سوا دوسروں سے کیوں ڈرتے ہو؟‘‘
7۔سورۃ الزمر (آیت:۹) میں فرمانِ باری تعالیٰ ہے:
{اَمَّنْ ھُوَ قَانِتٌ اٰنَآئَ الَّیْلِ سَاجِدًا وَّقَآئِمًا یَحْذَرُ الْاٰخِرَۃَ وَیَرْجُوْا رَحْمَۃَ رَبِّہٖ قُلْ ھَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَالَّذِیْنَ لاَ یَعْلَمُوْنَ اِنَّمَا یَتَذَکَّرُ اُوْلُوا الْاَلْبَابِ}
’’یا وہ جو رات کے وقتوں میں زمین پر پیشانی رکھ کر اور کھڑے ہو کر عبادت کرتا اور اپنے پروردگار کی رحمت کی امید رکھتا ہے،کہو بھلا جو لوگ علم رکھتے ہیں اور جو نہیں رکھتے،دونوں برابر ہو سکتے ہیں ؟ اور نصیحت تو وہی پکڑے تے ہیں جو عقل مند ہیں۔‘‘
-269 انابت و رجوع الیٰ اللہ:
1۔سورۃ الزمر (آیت:۱۷) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
{وَالَّذِیْنَ اجْتَنَبُوا الطَّاغُوتَ اَنْ یَّعْبُدُوْھَا وَاَنَابُوْٓا اِلَی اللّٰہِ لَھُمُ الْبُشْرٰی فَبَشِّرْ عِبَادِ}
’’اور جنھوں نے اس سے اجتناب کیا کہ بتوں کو پوجیں اور اللہ کی طرف رجوع کیا تو ان کے لیے بشارت ہے تو میرے بندوں کو بشارت سنا دو۔‘‘
2۔آگے سورۃ الزمر (آیت:۵۴) میں ارشادِ الٰہی ہے:
{وَاَنِیْبُوْٓا اِلٰی رَبِّکُمْ وَاَسْلِمُوْا لَہٗ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَکُمُ الْعَذَابُ
|