Maktaba Wahhabi

280 - 460
ثُمَّ لاَ تُنْصَرُوْنَ} ’’اور اس سے پہلے کہ تم پر عذاب آ واقع ہو،اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرو اور اس کے فرماں بردار ہو جاؤ،پھر تم کو مدد نہیں ملے گی۔‘‘ -270 اچھی باتوں کی پیروی تقاضاے عقل ہے: سورۃ الزمر (آیت:۱۸) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {الَّذِیْنَ یَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَہٗ اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ ھَدٰھُمُ اللّٰہُ وَاُولٰٓئِکَ ھُمْ اُولُوا الْاَلْبَابِ} ’’جو بات کو سنتے اور اچھی باتوں کی پیروی کرتے ہیں،یہی وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت دی اور یہی عقل والے ہیں۔‘‘ -271 مشرکین کا اقرارِ توحیدِ ربوبیت: سورۃ الزمر (آیت:۳۸) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَلَئِنْ سَاَلْتَھُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰہُ قُلْ اَفَرَئَ یْتُمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ اِنْ اَرَادَنِیَ اللّٰہُ بِضُرٍّ ھَلْ ھُنَّ کٰشِفٰتُ ضُرِّہٖٓ اَوْ اَرَادَنِیْ بِرَحْمَۃٍ ھَلْ ھُنَّ مُمْسِکٰتُ رَحْمَتِہٖ قُلْ حَسْبِیَ اللّٰہُ عَلَیْہِ یَتَوَکَّلُ الْمُتَوَکِّلُوْنَ} ’’اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا؟ تو کہہ دیں گے کہ اللہ نے،کہو کہ بھلا دیکھو تو جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو،اگر اللہ مجھ کو کوئی تکلیف پہنچانی چاہے تو کیا وہ اس تکلیف کو دُور کر سکتے ہیں ؟ یا اگر مجھ پر مہربانی کرنا چاہے تو وہ اس کی مہربانی کو روک سکتے ہیں ؟ کہہ دو کہ مجھے اللہ ہی کافی ہے بھروسا رکھنے والے اسی پر
Flag Counter