Maktaba Wahhabi

حدیث سبعہ احرف کا عمومی جائزہ

مؤلف: ڈاکٹر ناصر بن سعد القثامی

ناشر: کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ ادارۃ الاصلاح ٹرسٹ پاکستان

مترجم: ڈاکٹر محمد اسلم صدیق

ہوئے کہا ہے کہ: ’’ ان لوگوں نے جس روایت کی بنیاد پر یہ گمراہی پھیلائی ہے، اس روایت کو اہل علم میں سے کسی نے بھی صحیح قرار نہیں دیا۔ کیونکہ اس روایت کو امام اعمش نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے بیان کیا ہے ، جب کہ اعمش نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے نہ ان سے سنا ہے ، لہذا یہ روایت غیر متصل اور مقطوع ہونے کی وجہ سے ناقابل استدلال ہے۔‘‘ ابن الانباری رحمہ اللہ مزید لکھتے ہیں: ’’بعض گمراہ لوگوں کا موقف یہ ہے کہ اگر کوئی شخص قرآن کے ایک لفظ کی جگہ اس کا کوئی ہم معنی لفظ پڑھ لے تو اسے غلط نہیں کہا جائے گا، بشرطیکہ مفہوم اللہ تعالی کی منشا و مراد کے خلاف نہ ہو۔ اور ان لوگوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کی طرف مذکورہ قول سے استدلال کیا ہے ، حالانکہ یہ قول ضعیف اور ناقابل التفات ہے۔ کیونکہ اگر یہ مان لیا جائے کہ انہوں نے قرآنی الفاظ کے جگہ دیگر قریب المعنی عمومی الفاظ کی تلاوت کی ہے تو پھر الحمد للّٰہ رب العالمین کی جگہ الشکر للباری ملک المخلوقین پڑھنا بھی جائز ہو جائے گا۔اور اس کے بعد یہ دائرہ اس قدر وسیع ہو جائے گا کہ قرآنی الفاظ باطل ہو کر رہ جائیں گے۔ اور یقینا اس قسم کی تلاوت اللہ عزوجل اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر واضح افترا پردازی قرار پائے گی۔‘‘ [1] امام حسن نیشاپوری نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کے قول پر تبصرہ کرتے ہوئے ابن جنی کا یہ اقتباس نقل کیا ہے: ’’اس کا مطلب تو یہ ہے کہ اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم الفاظ ِقرآن سے قطع نظر معانی کا
x
صفحہعنوان
6تقدیم
9موضوع کی ضرورت و اہمیت
10اغراض و مقاصد
11تحقیق کا لائحہ عمل / خاکہ
16نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو قراء ات اور حروف سبعہ کی تعلیم دینا
25ہشام بن حکیم کا مقام ومرتبہ اور قراء ات میں ان کا کردار
27مبحث اول:مذکورہ حدیث کی روایات اور الفاظ کے معانی
31پہلا اصول:…
32دوسرا اصول:…
34تیسرا اصول:…
36چہارم اصول:…
37پانچواں اصول:…
40چھٹااصول:…
41ساتواں اصول:…
44Indication of Hadith )
44پہلی دلالت:
48دوسری دلالت:
50تیسری دلالت
52پہلا فائدہ:
54دوسرا فائدہ:
55تیسرا فائدہ:
55چوتھا فائدہ
56پانچواں فائدہ
56چھٹا فائدہ
68بحث اول: سات حروف میں قراء ۃ کی اجازت،اس کی ضرورت ، ان کا دور ِنزول، ان کے ذریعے اختلاف کا حل
111پہلا مطلب:حرف اور حروف سبعہ کا مفہوم
116سات حروف کے مفہوم کے متعلق علماء کے مختلف اقوال
117زیر بحث حدیث سے متصادم اقوال کا تجزیہ
Flag Counter