Maktaba Wahhabi

حدیث سبعہ احرف کا عمومی جائزہ

مؤلف: ڈاکٹر ناصر بن سعد القثامی

ناشر: کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ ادارۃ الاصلاح ٹرسٹ پاکستان

مترجم: ڈاکٹر محمد اسلم صدیق

نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے خلاف سنا تھا۔ کہتے ہیں: میں نے اس کا ہاتھ پکڑا، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کر دیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ، تم دونوں درست پڑھ رہے ہو۔ حدیث کے راوی امام شعبہ کہتے ہیں: میرا غالب گمان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا:تم سے پہلے لوگوں نے کتاب اللہ میں اختلاف کیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کو تباہ کر دیا۔‘‘ [1] عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ’’ إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ، فَأَيَّ ذَلِكَ قَرَأْتُمْ فَقَدْ أَصَبْتُمْ ، وَلَا تَمَارَوْا فِيهِ، فَإِنَّ الْمِرَاءَ فِيهِ كُفْرٌ ‘‘[2] ’’یہ قرآن سات حروف پر اتارا گیا ہے۔ان میں سے جو بھی تم پڑھو گے ، درست ہو گا۔ اس میں جھگڑا مت کرو، یقینا قرآن کریم میں جھگڑاکرنا کفر ہے۔‘‘ چھٹااصول:… واضح رہے کہ امت مسلمہ پرسبعہ احرف میں سے ہر ہر حرف کی قرائۃ کی پابندی ضروری نہیں ہے۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرفاروق رضی اللہ عنہ کا اس بات پر مؤاخذہ نہیں کہ وہ ہشام بن حکیم رضی اللہ عنہ کی قراء ۃ سے کیوں واقف نہیں ہیں؟، بلکہ آپ نے فرمایا: فاقرؤوا ما تیسر منہ’’ ان میں سے جو آسان ہو ، وہ پڑھ لو۔‘‘چنانچہ امام ابوعمرو رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت پر ان تمام حروف کو حفظ کرنا لازم قرار نہیں دیا اور نہ ہی ان سب کے مطابق قراء ۃ کو ضرور ی کہا ہے۔بلکہ ہر کسی کو اختیار ہے کہ ان میں سے جس کے مطابق چاہے قراء ت کر لے۔جیسے قسم کے کفارہ میں اختیار
x
صفحہعنوان
6تقدیم
9موضوع کی ضرورت و اہمیت
10اغراض و مقاصد
11تحقیق کا لائحہ عمل / خاکہ
16نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو قراء ات اور حروف سبعہ کی تعلیم دینا
25ہشام بن حکیم کا مقام ومرتبہ اور قراء ات میں ان کا کردار
27مبحث اول:مذکورہ حدیث کی روایات اور الفاظ کے معانی
31پہلا اصول:…
32دوسرا اصول:…
34تیسرا اصول:…
36چہارم اصول:…
37پانچواں اصول:…
40چھٹااصول:…
41ساتواں اصول:…
44Indication of Hadith )
44پہلی دلالت:
48دوسری دلالت:
50تیسری دلالت
52پہلا فائدہ:
54دوسرا فائدہ:
55تیسرا فائدہ:
55چوتھا فائدہ
56پانچواں فائدہ
56چھٹا فائدہ
68بحث اول: سات حروف میں قراء ۃ کی اجازت،اس کی ضرورت ، ان کا دور ِنزول، ان کے ذریعے اختلاف کا حل
111پہلا مطلب:حرف اور حروف سبعہ کا مفہوم
116سات حروف کے مفہوم کے متعلق علماء کے مختلف اقوال
117زیر بحث حدیث سے متصادم اقوال کا تجزیہ
Flag Counter