Maktaba Wahhabi

حدیث سبعہ احرف کا عمومی جائزہ

مؤلف: ڈاکٹر ناصر بن سعد القثامی

ناشر: کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ ادارۃ الاصلاح ٹرسٹ پاکستان

مترجم: ڈاکٹر محمد اسلم صدیق

107
تدوین کے بعدسے آج تک قرآن کی قراء ۃ تمام حروف کی بجائے ان بعض حروف کے مطابق جاری ہے ،جن پر قرآن نازل ہوا تھا۔‘‘ [1] اور امام مکی بن ابو طالب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ تمام تر قراء ات جو آج عالم اسلام میں پڑھی جا رہی ہیں اور جن کی روایت ائمہ قراء کے ہاں صحیح ثابت ہے، یہ ان سات حروف کا حصہ ہیں جن پر قرآن کریم نازل ہوا تھا۔اور یہ تمام قراء ات مصحف عثمانی کے رسم کے مطابق ہیں جن پر صحابہ رضی اللہ عنہم کے دور سے آج تک پوری امت متفق چلی آرہی ہے۔‘‘ [2] اور امام ابن الجزری رحمہ اللہ نے دونوں نقطہ ہائے نظر کے دلائل کا تجزیہ کرنے کے بعد اسی قول کو صحیح قرار دیتے ہوئے لکھا ہے: ’’یہی وہ قول ہے جس کا صحیح ہونا واضح ہو چکا ہے ، کیونکہ صحیح احادیث اور مشہور آثار اس کی صحت کی شہادت دے رہے ہیں۔‘‘[3] اور ابن حجر رحمہ اللہ نے واضح لکھا ہے کہ ’’حق بات یہ ہے کہ جو کچھ مصحف عثمانی میں جمع کیاگیا ، پوری امت مسلمہ اس پر متفق ہے کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کی طرف نازل کیا گیا تھااور قطعی طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ پورا قران کریم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے لکھا ہوا موجود تھا۔ اور اس میں ساتوں حروف کی بجائے بعض حروف جمع تھے۔ جیسا کہ مصحف مکی میں ’’جنت تجری من تحتھا الأنھر‘‘ ہے ، جبکہ دیگر مصاحف میں ’’من‘‘ کے بغیر ’’جنت تجری تحتھا الأنھر‘‘ ہے۔ اسی طرح دیگر قراء ات جو رسم عثمانی کے خلاف تھیں ،آغاز میں لوگوں کی آسانی اور وسعت کے پیش نظر،ان کو پڑھنے کی
x
صفحہعنوان
6تقدیم
9موضوع کی ضرورت و اہمیت
10اغراض و مقاصد
11تحقیق کا لائحہ عمل / خاکہ
16نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو قراء ات اور حروف سبعہ کی تعلیم دینا
25ہشام بن حکیم کا مقام ومرتبہ اور قراء ات میں ان کا کردار
27مبحث اول:مذکورہ حدیث کی روایات اور الفاظ کے معانی
31پہلا اصول:…
32دوسرا اصول:…
34تیسرا اصول:…
36چہارم اصول:…
37پانچواں اصول:…
40چھٹااصول:…
41ساتواں اصول:…
44Indication of Hadith )
44پہلی دلالت:
48دوسری دلالت:
50تیسری دلالت
52پہلا فائدہ:
54دوسرا فائدہ:
55تیسرا فائدہ:
55چوتھا فائدہ
56پانچواں فائدہ
56چھٹا فائدہ
68بحث اول: سات حروف میں قراء ۃ کی اجازت،اس کی ضرورت ، ان کا دور ِنزول، ان کے ذریعے اختلاف کا حل
111پہلا مطلب:حرف اور حروف سبعہ کا مفہوم
116سات حروف کے مفہوم کے متعلق علماء کے مختلف اقوال
117زیر بحث حدیث سے متصادم اقوال کا تجزیہ
Flag Counter