Maktaba Wahhabi

112 - 117
15. A Feminist Sexual Politics 85 تا 92 جنسی آزادی اور سقوطِ حمل کے حق کا مطالبہ 16. Total Bliss 93 تا 99 خواتین کے ما بین ہم جنس پرستی کا رحجان 17. To Love Again 100 تا 104 مردوں کی عائلی تربیت پر زور 18. Feminist Spirituality 105 تا 109 دورِ حاضر کی خواتین کو مذہب کی جانب رجوع کرنے کا پیغام 19. Visionary Feminism 110 تا 118 نظریاتی نسوانیت کا تعارف اور بنیادی نکات خلاصہ ابواب زیرِ مطالعہ کتاب کے مختلف ابواب میں جو مباحث کئے گئے ہیں ذیل میں ان کا نچوڑ اور خلاصہ پیش کیا جا رہا ہے جن کو پڑھنے کے بعد اُمید کی جاتی ہے کہ کتاب کی اصل روح اور مندرجات کو سمجھنے میں آسانی ہو گی: پہلا باب: Feminist Politics: Where We Stand اس باب میں مصنفہ نے تحریکِ نسواں کے تاریخی ارتقاء پر روشنی ڈالی ہے اس بحث کا نچوڑ یہ ہے کہ تحریکِ نسواں کا بنیادی مقصد عورتوں کے خلاف تشدد کی حوصلہ شکنی کرنا تھا نہ کہ اس سے مراد مردوں کے خلاف نفرت اور بغض کے جذبات کا فروغ ، مگر اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ آنے والے وقتوں میں تحریکِ نسواں اپنے بنیادی مقصد سے ہٹ گئی اور مختلف آوازوں کے شور میں اس کا نصب العین دب کر رہ گیا کہ جن میں سے ایک مردوں سے نفرت اور بغض کو فروغ دینا بھی تھا۔ [1] دوسرا باب: Consciousness Raising: A Constant Change of Heart اس باب میں مصنفہ کی تحریر کا نچوڑ یہ ہے کہ کوئی بھی انسان حقوقِ نسواں کا شعور لے کر اس دنیا میں نہیں آتا بلکہ اسے ایسا سکھانا پڑتا ہے جس کے لئے بہت زیادہ مشق اور ریاضت کی ضرورت ہے۔ اس ضرورت کے پیشِ نظر تحریکِ نسواں کے کارکنان کے یہاں نشستیں رکھی جاتی ہیں جہاں ہر شخص کو اپنے افکار کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کیا جاتا ہےکہ جس کی بدولت تحریک کے بنیادی خد وخال وضع کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔اس منزل میں کامیابی سے ہمکنار ہونے کے بعد دوسرا مرحلہ تحریک کے تحریری و تبلیغی مواد کی تقسیم و تشہیر کا معاملہ
Flag Counter