Maktaba Wahhabi

109 - 112
دیئے۔'' 2. ﴿وَلِتَصغىٰ إِلَيهِ أَفـِٔدَةُ الَّذينَ لا يُؤمِنونَ بِالءاخِرَ‌ةِ وَلِيَر‌ضَوهُ وَلِيَقتَرِ‌فوا ما هُم مُقتَرِ‌فونَ ﴿113﴾[1] ''اور (وہ ایسے کام) اس لیے بھی (کرتے تھے) کہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، اُن کے دل اُن کی باتوں پر مائل ہوں اور وہ اُنھیں پسند کریں اور جو کام وہ کرتے تھے، وہی کرنے لگیں ۔'' 3. ﴿إِنَّمَا المُؤمِنونَ الَّذينَ إِذا ذُكِرَ‌ اللَّهُ وَجِلَت قُلوبُهُم وَإِذا تُلِيَت عَلَيهِم ءايـٰتُهُ زادَتهُم إيمـٰنًا وَعَلىٰ رَ‌بِّهِم يَتَوَكَّلونَ ﴿2﴾[2] ''سچّے اہلِ ایمان تو وہ لوگ ہیں جن کے دل اللہ کا ذکر سُن کر لرز جاتے ہیں اور جب اللہ کی آیات ان کے سامنے پڑھی جاتی ہیں تو اُن کا ایمان بڑھ جاتا ہے اور وہ اپنے ربّ پر اعتماد رکھتے ہیں۔'' 4. ﴿لِيَجعَلَ ما يُلقِى الشَّيطـٰنُ فِتنَةً لِلَّذينَ فى قُلوبِهِم مَرَ‌ضٌ وَالقاسِيَةِ قُلوبُهُم ۗ وَإِنَّ الظّـٰلِمينَ لَفى شِقاقٍ بَعيدٍ ﴿53﴾[3] ''وہ اس لیے ایسا ہونے دیتا ہے تاکہ شیطان کی ڈالی ہوئی خرابی کو فتنہ بنا دے، ان لوگوں کے لیے جن کے دلوں کو (نفاق کا ) روگ لگا ہوا ہے اور جن کے دل کھوٹے ہیں ۔حقیقت یہ ہے کہ یہ ظالم لوگ عناد میں بہت دور نکل گئے ہیں۔'' اب فرموداتِ امام الانبیا ء صلی اللہ علیہ وسلم سماعت فرمائیے: 5. عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِىِّ رضى اللّٰه عنه عَنِ النَّبِىِّ صلی اللہ علیہ وسلم قَال: «يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ، وَأَهْلُ النَّارِ النَّارَ، ثُمَّ يَقُولُ اللّٰه تَعَالَى: أَخْرِجُوا مَنْ كَانَ فِى قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ. فَيُخْرَجُونَ مِنْهَا قَدِ اسْوَدُّوا
Flag Counter