Maktaba Wahhabi

132 - 138
کے دستخط ثبت تھے۔ فتوٰی کا مفصل متن بمع اسماے علماے کرام زیر نظر تحریر کے آخر میں موجود ہیں ۔ پروگرام کے اگلے روز( یعنی 12 دسمبر2010ء )کو مسئلہ توہین رسالت کے حوالے سےحافظ ابتسام الٰہی ظہیر کی قیادت میں کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی گئی جہاں علامہ ابتسام الٰہی ظہیر حفظہ اللہ نے دیگر اہل حدیث علما کی معیت میں متفقہ فتویٰ کا متن پڑھ کر سنایا ، اور شانِ رسالت کے تحفظ کے حوالے سے جماعت اہل حدیث اور اس کے اکابرین کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ الحمد للہ اس پریس کانفرنس میں جاری کئے گئے اعلامیے اور متفقہ فتویٰ کو ملک کے ممتاز نیوز چینلز نےنشر کیا،نیزکراچی سے شائع ہونے والے ملک کے معروف جرائد نے بھی اس متفقہ فتویٰ کو اپنے صفحات میں نمایا ں جگہ دی ۔ اجلاس کی صدارت کے فرائض محترم جناب فضیلۃ الشیخ علامہ حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ نے سر انجام دئے ۔ اور کانفرنس کے مقر رین علماے کرام میں : ٭ فضیلۃ الشیخ حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ ٭ فضیلۃ الشیخ امین اللہ پشاوری حفظہ اللہ ٭ فضیلۃ الشیخ محمد سلفی حفظہ اللہ ٭ فضیلۃ الشیخ ابتسام الٰہی ظہیر حفظہ اللہ ٭ فضیلۃ الشیخ خلیل الرحمن لکھوی حفظہ اللہ ٭ فضیلۃ الشیخ محمود الحسن حفظہ اللہ ٭ فضیلۃ الشیخ ابراہیم بھٹی حفظہ اللہ ٭ فضیلۃالشیخ عبد الحنان سامرودی حفظہ اللہ ٭ فضیلۃ الشیخ یوسف طیبی حفظہ اللہ ٭ فضیلۃ الشیخ ابو عبد المجید حفظہ اللہ وغیرہ نے اس موضوع پر اپنے قیمتی مقالات اور خیالات پیش کئے ۔نیز اجلاس کے شرکاء میں علما اورفاضلین ِ مدارس کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ کانفرنس کا مقصد مذکورہ کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد اور ہدف وہی تھا جو کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اپنی شہرہ آفاق تصنیف الصارم المسلول کے ابتدا میں بیان فرمایا : ’’یہاں مقصد اس حکم شرعی کا بیان ہے جس کی رو سے مفتی فتویٰ دیتا ، اور قاضی فیصلہ سناتا ہے ۔ اور ائمہ کرام اور اُمت کے ہر فرد پر اس فریضے کی قدر الامکان ادائیگی واجب اور لازم ہے ، اللہ تعالیٰ ہی سیدھی راہ کی جانب رہنمائی کرنے والا ہے ۔ ‘‘
Flag Counter