Maktaba Wahhabi

130 - 138
کہیں قرآن و سنت کی محکم نصوص، تغافل کا شکار نہ ہوجائیں ۔ مقصد ِشریعت آیا مقصد ہے یا نہیں ؟ اس نتیجہ تک پہنچنے کے لیے پہلے تو تمام نصوص کا احاطہ کیا جاتا ہے جسے منہج استقرائی سے تعبیر کیا جاتاہے اور پھر جزئی احکام کو ایک ایسے عمومی قانون کے ساتھ مربوط کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جس شریعت میں بے شمار دلائل اور شواہد موجود ہوتے ہیں ، تب کہیں جاکہ اُسے شریعت کے مقاصد میں سے ایک مقصد شمار کیا جاسکتا ہے ، اور بقول امام شاطبی رحمہ اللہ : ’’شرعی مقصد، شریعت ہی کا وضع کردہ ہے اوراس طرح لوگوں کو خواہشات کی پیروی سے نکالنا مقصود ہوتا ہے تاکہ جس طرح اضطراری طور پر ایک شخص اللہ کا بندہ ہے ، اسی طرح اختیاری طور پر بھی وہ اللہ کا بندہ بن سکے۔‘‘ آئندہ سے ہم ہر شمارے میں کسی دو باہم متقارب اصطلاحات کے مابین ’فروق‘ کو ایک ایک کرکے قارئین محدث کی خدمت میں پیش کریں گے۔ اِن شاء اللہ جامعۃ لاہور الإسلامیۃ کے علمی مجلے ماہنامہ ’رشد‘ لاہور کی ’علم القراء ات‘ پر تین خصوصی اشاعتیں اُردو زبان میں قراء ات کا انسائیکلوپیڈیا مجموعی صفحات : ۳ ہزار تقریباً تمام مکاتب ِفکر کے فتاویٰ شخصیات و تاریخ قراء ات شجرہ ہائے قراء ات قراء ات پر مستشرقین اور منکرین کے اعتراضات او ران کے شافی جوابات نامور قراء کے انٹرویوز دنیا بھر میں مطبوعہ مصاحف ِقراء ات کی عکسی نقول پتہ برائے خریداری: ۹۹/ جے ماڈل ٹائون، لاہور… فون:35839404, 35866476
Flag Counter