Maktaba Wahhabi

95 - 95
زبان پڑھنے، بولنے اور لکھنے کی معیاری تعلیم وتربیت دینے کا سنہری موقع ہوتا ہے۔ لہٰذا ہماری درسگاہوں اور مساجد کو اس موقع سے استفادہ کرنا چاہیے۔ حل اور علاج اس کی آسان صورت یہ ہو سکتی ہے کہ نورانی قاعدہ یا قاعدہ ’یسرناالقرآن‘ کی تکمیل کے بعد جو ناظرۂ قرآن کورس پڑھایا جاتا ہے اس کے آخری سال یا آخری ششماہی میں بچوں کو ہر سبق کے آخر میں روزانہ صرف پانچ یا دس منٹ ابتدائی عربی زبان کے عربی میڈیم کورس کی عملی مشق کرائی جائے تو وہ آسانی اور خوشی سے ابتدائی عربی زبان بولنے اور لکھنے لگیں گے جس سے ان کے اس نقص کا ازالہ ہوگا اور وہ ابتدائی عربی زبان کے فہم اور استعمال میں مناسب مہارت حاصل کر لیں گے جو آئندہ تعلیمی درجات میں ان کی مزید ترقی اور مہارت کا ذریعہ بنے گا۔ان شاء اللہ تعالیٰ۔ اسی طرح یہی عملی کورس اور مشق شعبہ تحفیظ القرآن الکریم کے بچوں کو بھی مکمل کرایا جائے۔ ننھے بچوں کیلئے عربی میڈیم کورس کی تفصیل آئندہ شمارہ میں ملاحظہ فرمائیں ۔ خریدارانِ محدث توجہ فرمائیں خریدارانِ محدث کو مدتِ خریداری ختم ہونے کی اِطلاع بذریعہ پوسٹ کارڈ دی جاتی تھی اَب قارئین کی آسانی کے لیے محدث کے لفافہ پر چسپاں ایڈریس میں بھی زرِ سالانہ ختم ہونے کی اطلاع دی جاتی ہے۔لہٰذا جن حضرات کومدتِ خریداری ختم ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔از راہِ کرم اوّلین فرصت میں زرِ تعاون بھیج کر تجدید کروائیں ۔ شکریہ منجانب:محمد اصغر، مینیجرماہنامہ ’محدث‘،لاہور،فون:0305-4600861 اعلان ماہنامہ ’محدث‘ میں مضامین و مراسلات بھیجنے والے حضرات آئندہ اس فون یا اِی میل پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ کامران طاہر(معاون مدیر)فون:0302-4424736 ای میل:mkamrantahir@gmail.com
Flag Counter