Maktaba Wahhabi

66 - 79
٭ صبح و شام کے اَذکار پڑھیں ۔ ٭ صبح و شام دم کریں ۔ نظر بد سے بچاؤ کی دعائیں پڑھیں اوراپنے آپ کو اللہ کی پناہ میں دے دیں ،کیونکہ اللہ کی پناہ کے علاوہ حاسد سے بچنے کا اور کوئی چارا نہیں ہے۔ حسد سے بچاؤ کا سب سے مضبوط قلعہ اللہ کی پناہ میں آنا ہے۔ ٭ حاسد نے جو کچھ آپ کے ساتھ کیا وہ اس کے علم اور ظرف کے مطابق تھا۔ آپ اپنے علم اور ظرف کے مطابق جوابی رد عمل ظاہر کردیں ۔ خیر خواہی کے علاوہ کچھ نہ چاہیں ۔ ٭ حسد کی وجہ تلاش کرنے کی کوشش کریں ۔ پھر حکمت کے ساتھ حاسد کا سامنا کریں ۔ ٭ حاسد سے کم کم ملیں ۔ ٭ حاسد کی ہدایت کے لیے دعائے خیر کریں ۔ ٭ خوف ِ خدا اور تقویٰ کی روش پر قائم رہیں ۔ ٭ جب کبھی موقع ملے تو حاسد کے ساتھ احسان یا بھلائی کا معاملہ کریں ۔ قطع نظر اس کے کہ اس سے حاسد کے حسد میں کمی ہورہی ہے یا نہیں ؟ ٭ کچھ معاملات میں رازداری سے کام لیں ۔ کام کرنے سے پہلے اس کا ڈھنڈورا نہ پیٹنا شروع کردیں ۔ ٭ حسد کے جواب میں حسد کرنا یا غیر شرعی طریقے اختیار کرنا جائز نہیں ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ دعائیں ثابت ہیں جو حسد سے اور نظر ِ بد سے بچاؤ کے لیے ہر مسلمان کو پڑھنی چاہئیں ۔ مثلاً : 1.معوذتین پڑھیں : عبداللہ بن عابس الجہنی کی روایت نسائی، بیہقی، بغوی اور ابن سعد نے نقل کی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ’’ابن عابس، کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ پناہ مانگنے والوں نے جتنی چیزوں کے ذریعے سے اللہ کی پناہ مانگی ہے ان میں سب سے افضل کون سی چیزیں ہیں ؟میں نے عرض کیا ضرور یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! فرمایا:﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾ اور ﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾یہ دونوں سورتیں ۔‘‘ (سنن نسائی:۸۶۳)
Flag Counter