Maktaba Wahhabi

50 - 78
محنت اور کثیر سرمایہ درکار ہے۔اس کے باوجود میدانِ تحقیق کی ناگفتہ بہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے مجلس التحقیق الاسلامی نے سن ۲۰۰۰ء میں اسی نوعیت کے علومِ اسلامیہ کے ایک منصوبے ’فراہمی معلومات و فہرست سازی‘ پر کام شروع کیا جس کے تحت اَب تک ۵۰ سے زائد اہم رسائل وجرائد کی موضوعاتی فہرست بندی کے علاوہ متعدد علمی موضوعات پر فہارس تیار کرکے شائع کردیے گئے ہیں ۔ زیر نظر فہرست بھی اس حوالے سے ایک شاندارمعاونِ تحقیق کام ہے جس میں پاکستانی جامعات میں علوم حدیث پر پوسٹ گریجویٹ سطح پر لکھے جانے والے مقالات کی موضوعاتی فہرست ترتیب دی گئی ہے اور اسے علم وتحقیق سے وابستہ حضرات کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ اس فہرست سے جہاں ماضی میں علوم حدیث پرہونے والے کام کی نوعیت اور رجحانات کا اندازہ ہوگا، وہاں آئندہ مزید بہتر موضوعات منتخب کرنے کا اہم مقصد بھی اس سے پورا ہوگا۔ دیگر موضوعات پر یونیورسٹیوں میں لکھے جانے والے مقالات کی ایک جامع فہرست پر بھی کام جاری ہے۔ جسے عنقریب کتابی شکل میں نگران پروفیسرز کے اسم گرامی، صفحات اور سن تحقیق وغیرہ کی دیگر تفصیلات کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ جن احباب کے علم میں اس نوعیت کے مزید مقالات/ فہارس آئیں تو ازراہِ کرم ادارہ کو آگاہ فرمائیں تاکہ نقشِ ثانی زیادہ جامع و مانع ثابت ہوسکے۔ ایک ماہوار مجلہ کے محدود صفحات کے پیش نظر اس فہرست کویہاں مختصر ترین صورت میں پیش کیا جارہا ہے۔ اس فہرست میں عربی مقالات کے لئے ’ ع‘، پی ایچ ڈی مقالات کے لئے ’P‘، ایم فل مقالات کیلئے ’٭‘کی علامتیں جبکہ ایم اے مقالات کو بلا کسی رمز کے ذکر کیا گیا ہے اور آخر میں یونیورسٹیوں کے مختصر ناموں کی فہرست بھی منسلک کردی گئی ہے۔ ( حسن مدنی) تدوین وحجیت ِحدیث حسن مرتضیٰ شیعہ کتب ِحدیث کی تاریخ تدوین علومِ اسلامیہ، پنجاب رضیہ سلطانہ روایت وتدوین حدیث در عہد بنی اُمیہ علومِ اسلامیہ، پنجاب عبد الحمید عباسی تدوینِ حدیث کے اسالیب ومناہج آغاز ِاسلام سے ۵۸ھ تکP علومِ اسلامیہ، پنجاب عبدالحفیظ حدیث قرنِ اوّل میں علومِ اسلامیہ، پنجاب عبداللہ عابد حجیت ِحدیث پر برصغیر کے اَدب کا تنقیدی جائزہP عربی، پنجاب کلثوم،میڈم حدیث کی روایت و تدوین میں مسلمان عورتوں کی خدمات P ثقافت اسلامی، سندھ یاسمین گلشن تدوین ِحدیث میں صحابیات کی خدمات علومِ اسلامیہ، پنجاب
Flag Counter