Maktaba Wahhabi

113 - 79
تحقیق وتنقید محمد رفیق چودہری جاوید احمد غامدی اور تحریف ِ قرآن جناب جاوید احمد غامدی صرف احادیث ِصحیحہ ہی کے منکر نہیں ، وہ قرآن کی معنوی تحریف کرنے کے عادی بھی ہیں ۔اُن کے ہاں تحریف ِ قرآن کے بہت سے نمونے پائے جاتے ہیں ۔ اس مضمون میں اُن کی تحریف ِ قرآن کا ایک نمونہ پیش کیا جاتا ہے: غامدی صاحب ’اسلام کے حدود و تعزیرات‘ پر خامہ سرائی کرتے ہوئے لکھتے ہیں : ”موت کی سزا قرآن کی رُو سے قتل اور فساد فی الارض کے سوا کسی جرم میں نہیں دی جاسکتی۔ اللہ تعالیٰ نے پوری صراحت کے ساتھ فرمایا ہے کہ ان دو جرائم کو چھوڑ کر، فرد ہو یا حکومت، یہ حق کسی کوبھی حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی شخص کی جان کے درپے ہو اور اسے قتل کرڈالے۔ (سورہ) مائدہ میں ہے: ﴿مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أوْ فَسَادٍ فِىْ الأَرْضِ فَكَاَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيْعًا﴾ (5:32) ”جس نے کسی کو قتل کیا، اس کے بغیر کہ اس نے کسی کو قتل کیا ہو، یا زمین میں فساد برپا کیا ہو، تو اُس نے گویا سب انسانوں کو قتل کیا۔“ (میزان صفحہ 283، طبع دوم،اپریل 2002ء، مطبوعہ لاہور) غامدی صاحب کی محولہ بالا عبارت تہ در تہ مغالطہ آمیزی اور پیچ در پیچ گمراہی کا مرقع ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے : 1. پوری آیت نہ لکھنا :غامدی صاحب نے اپنی تحریر میں سب سے پہلے یہ مغالطہ اور فریب دیا ہے کہ اُنہوں نے سورہٴ المائدة کی آیت پوری نہیں لکھی کیونکہ اگر وہ پوری آیت لکھ دیتے تو اس سے اپنا من پسند مفہوم کشید نہیں کرسکتے تھے۔اس لئے اُنہوں نے مذکورہ آیت کا صرف اتنا حصہ لکھا ہے جس سے اُن کو اپنا خود ساختہ مفہوم نکالنے میں کچھ آسانی پیدا ہوگئی ہے۔ اُن کی یہ حرکت ٹھیک ٹھیک مذموم تفسیر بالرائے اور قرآن کی معنوی تحریف ہے۔ مکمل آیت یوں ہے : ﴿مِنْ اَجْلِ ذٰلِكَ كَتَبْنَا عَلٰى بَنِىْٓ اِسْرَائِيْلَ أنَّه مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ اَوْ فَسَادٍ فِىْ الاَرْضِ فَكَاَنَّمَا قَتَلَ
Flag Counter