Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 299

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی 2006ء

حافظ ابن قیم الجوزیہ رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث کو اس لئے بھی ردّ کیا ہے کہ یہ صحیح احادیث کے خلاف ہے،چنانچہ لکھتے ہیں : ولکن ھذا الحدیث متفق علی ضعفہ فلا تقوم بہ حجۃ فضلاً عن أن یعارض بہ ما ھو أصح منہ[1] ’’لیکن اس حدیث کے ضعف پر اتفاق ہے۔ چنانچہ اس سے حجت قائم نہیں ہوسکتی، چہ جائیکہ اس کو جو اس سے أصح (زیادہ صحیح) ہے ،کے مقابلے میں لایا جائے۔‘‘ ما ھو أصح سے ان کی مراد حدیث عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اور حدیث ابو الدرداء رضی اللہ عنہ ہے جو اس مضمون کے شروع میں گزرچکی ہے۔ میں کہتا ہوں کہ اس حدیث کی تردید حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی اس حدیث سے بھی ہوتی ہے جس میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب میت کے دفن سے فارغ ہوتے تو فرماتے: (( استغفروا لأخیکم واسئلوا لہ بالتثبیت فإنہ الآن یسأل)) [2] ’’اپنے بھائی کے لئے استغفار کرو اور اس کے لئے ثابت قدمی کا سوال کرو، کیونکہ اب اس سے سوال کیا جارہا ہے ۔‘‘ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اس موقع پر میت کے لئے استغفار اور ثابت قدمی کا سوال کیا جائے گا، نہ کہ اس کو تلقین کی جائے گی۔ ابن علان نے اس حدیث کو حدیث ابی امامہ کے شواہد میں ذکر کیا ہے۔[3] اور یہ کس قدر عجیب بات ہے، کیونکہ استغفار ، ثابت قدمی اور تلقین میں بہت فرق ہے۔ اور صحیح احادیث سے جو تلقین ثابت ہے وہ قریب الموت آدمی کے بارے میں ہے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( لقنوا موتاکم لا إلـٰہ إلا ﷲ)) [4]
x
صفحہعنوان
61’امریکہ کی مذہبی صورتحال‘
78کیا روزِقیامت انسان کو ماں کے نام سے بلایا جائیگا؟
88مصنف عبدالرزاق کے الجزء المفقود کی ’دستیابی‘
114موسم کی خرابی کی بنا پر نمازوں کوجمع کرنا، بہشتی دروازہ کی حیثیت کیا قنوتِ نازلہ منسوخ ہوچکی؟شدید غصہ کی حالت میں طلاق
120’طلوعِ اسلام‘ کی خدمت ِعالیہ میں
127’سجدہ تعظیمی کی شرعی حیثیت ‘
130امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ اور ان کی الجامع
Flag Counter