Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 299

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی 2006ء

’’اپنے مردوں (یعنی قریب المرگ لوگوں ) کو لا إلہ ﷲ کی تلقین کرو۔‘‘ مذکورہ تفصیل سے معلوم ہوا کہ کوئی بھی قابل اعتماد حدیث ایسی نہیں ہے کہ جس کی بنا پر یہ کہا جاسکے کہ روزِ قیامت آدمی کو اس کی ماں کے نام سے بلایاجائے گا بلکہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی صحیح حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ آدمی کو اس کے باپ کے نام سے بلایاجائے گا۔ بعض علما نے ان روایات میں تطبیق دینے کی کوشش کی ہے اوروہ یوں کہ جس حدیث میں باپ کے نام سے بلائے جانے کا ذکر ہے ،وہ صحیح النسب آدمی کے بارے میں ہے اور جس میں ماں کے نام سے بلائے جانے کا ذکر ہے، وہ دوسرے آدمی کے بارے میں ہے۔ یا یہ کہ کچھ لوگوں کو ان کے باپ کے نام سے اور کچھ کو ان کی ماں کے نام سے بلایا جائے گا۔ اس جمع یا تطبیق کو مولاناشمس الحق عظیم آبادی رحمۃ اللہ علیہ نے علقمی رحمۃ اللہ علیہ سے نقل کیا ہے۔[1] بعض نے ایک دوسرے طریقے سے تطبیق دی ہے، وہ یہ کہ خائن کو اس کے باپ کے نام سے اور غیر خائن کو اسکی ماں کے نام سے بلایا جائے گا اور اس تطبیق کو ابن علان نے شیخ زکریا سے نقل کیا ہے۔[2] بعض نے حدیث ابن عمر رضی اللہ عنہ کو اس پر محمول کیا ہے کہ یہ اس آدمی کے بارے میں ہے جو ولدالزنا نہ ہو یا لعان [3]سے اس کی نفی نہ کی گئی ہو۔[4] مگر یہ سب تکلّفات ہیں ، کیونکہ جمع اور تطبیق کی ضرورت اس وقت پیش آتی جب دونوں طرف کی روایات صحیح ہوتیں جبکہ حدیث ِابن عمر رضی اللہ عنہ کے خلاف جو روایات ہیں ، وہ انتہائی ضعیف قسم کی ہیں ۔ نیز اصل یہ ہے کہ آدمی کو اس کے باپ ہی کے نام سے پکارا جائے ۔ ابن بطال رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں : والدعاء بالأباء أشد في التعریف وأبلغ في التمییز وبذلک نطق القرآن والسنۃ[5]’’باپوں کے نام سے بلانا پہچان میں زیادہ واضح اور تمیز میں زیادہ بلیغ ہے اور قرآن و سنت بھی اسی پر شاہد ہیں ۔‘‘
x
صفحہعنوان
61’امریکہ کی مذہبی صورتحال‘
78کیا روزِقیامت انسان کو ماں کے نام سے بلایا جائیگا؟
88مصنف عبدالرزاق کے الجزء المفقود کی ’دستیابی‘
114موسم کی خرابی کی بنا پر نمازوں کوجمع کرنا، بہشتی دروازہ کی حیثیت کیا قنوتِ نازلہ منسوخ ہوچکی؟شدید غصہ کی حالت میں طلاق
120’طلوعِ اسلام‘ کی خدمت ِعالیہ میں
127’سجدہ تعظیمی کی شرعی حیثیت ‘
130امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ اور ان کی الجامع
Flag Counter