شیوخ الحدیث ، مفتیان اور محنتی اساتذہ کرام کی زیر نگرانی دو سالہ التخصص فی العلوم الشرعیۃ دینی اداروں سے فارغ التحصیل ان طلبہ کے لیے عظیم خوشخبری جو اپنی تعلیم کو جاری رکھنے اور علوم شرعیہ میں تخصص کی خواہش رکھتے ہیں طریقہ کار درخواست گزار تعلیمی اسناد کی مصدقہ فوٹو کاپی ہمراد دو عدد معروف عالم دین کے تزکیے مرکز کے دفتر میں 19 نومبر 2005ء بروز ہفتہ جمع کرائے ۔ یہی درخواست تحریری امتحان اور انٹرویو کی بھی حتمی تاریخ ہے ۔ درخواست بنام رئیس ’ مرکز انصار السنہ ‘ عربی زبان میں اپنے ہاتھ سے خوشخط لکھی جائیں جس پر امیدوار اپنا مکمل پتہ اور رابطہ نمبر بھی تحریر کرے ۔ کلاس کا آغاز مؤرخہ 3 دسمبر 2005ء بروز ہفتہ کو ہو گا ۔ شرائط داخلہ : ٭ طالب علم محنتی بااخلاق اور کسی معروف تعلیمی ادارے کا سندیافتہ ہو ۔ ٭ تحریر و تقریر کی صلاحیت اور عربی لکھنے بولنے کی استعداد رکھتا ہو ۔ ٭ حافظ قرآن اور عصری علوم میں بی اے پاس کو ترجیح دی جائے گی ۔ |