Maktaba Wahhabi

48 - 64
8. قاری نوید الحسن لکھوی (مدرس جامعہ سلفیہ، فیصل آباد) 9. قاری عطاء الرحمن عابد (مدرس جامعہ عربیہ، گوجرانوالہ) 10. قاری حمزہ مدنی (فاضل قراءاتِ عشرہ، مدیر کلیہ القرآن، جامعہ ہذا) [ 11. آخر میں کلیہ القرآن کے سرپرست استاذ القراء قاری محمد ابراہیم میر محمدی کی پر کیف تلاوت سے یہ پروقار مجلس عین صبح کی اذان پر اختتام پذیر ہوئی۔ ساری رات جاری رہنے والے اس پروگرام میں لاہور بھر سے شرکاء تشریف لائے تھے۔ اس روز دن بھر موسلا دھار بارش ہوتی رہی جو رات گئے تھم نہ سکی، لیکن شرکا کی کثرت کی وجہ سے ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، خواتین کے لئے دو بڑے کمرے بھی خالی کرائے گئے تھے، اور اشتہار پر ذکر کردہ تمام قراء کرام اور خطبا میں کوئی ایسے نہ تھے جو پہنچ نہ پائے ہوں۔ ایسے جل تھل موسم میں انوارِ قرآنی سے منور اس مجلس میں قراء کرام کی خوبصورت تلاوتوں سے خوب سماں بندھا۔ اُمید ہے کہ یہ محفل قراءۃ اپنی خوبصورت تلاوتوں کی وجہ سے عرصہ یاد رکھی جائے گی۔ تمام پروگراموں کی سی ڈی کے لئے ادارۂ محدث میں رابطہ کریں۔ شکریہ!
Flag Counter