Maktaba Wahhabi

47 - 64
کی تعلیم بھی دی جاتی ہے، جس کے بعد یہاں سے فارغ ہونے والا طالب علم بہترین قاری قرآن کے علاوہ مکمل عالم دین بھی ہوتا ہے۔ امسال قراءاتِ عشرہ کی تکمیل کرنے والے طلبہ نے اُستاذ القراء قاری محمد یحییٰ رسول نگری کو حلقہ درس قائم کر کے عشرہ قراءات کا آخری سبق سنایا۔ ہر طالب علم نے آخری پارہ کی ایک ایک سورت کو مختلف قراءات میں تلاوت کیا۔ آخر قاری صاحب موصوف کی دعا سے یہ بابرکت نشست اختتام پذیر ہوئی۔ اس سال قراءات عشرہ مکمل کرنے والے طلبہ کی تعداد ۱۶ رہی جنہوں نے کلیہ القرآن کے چھٹی کلاس مکمل کی، طلبہ کے نام یہ ہیں: ۱۔ عبد الرحمٰن صدیقی۔ ۲۔ فیض اللہ ناصر۔ ۳۔ صابر صدیقی۔ ۴۔ حافظ رمضان بٹ۔ ۵۔ عبد الوحید ساجد۔ ۶۔ مزمل محمدی۔ ۷۔ شعیب عابد۔ ۸۔ نذیر احمد۔ ۹۔ عبد الحفیط۔ ۱۰۔ عمر فاروقی ۱۱۔ وسیم حسین بھٹہ۔ ۱۲۔ عبد الصمد۔ ۱۳ بنیامین نجم۔ ۱۴۔ محمد احمد بھٹی۔ ۱۵۔ محمد اسحٰق بخاری اور ۱۶۔ عاطف منیر۔ دوسری نشست کے اختتام پر اسی کلیہ کے دوسرے سال سے روایت حفص کی تعلیم مکمل کرنے والے ۳۰ طلبہ سے بھی اُستاذ القراء قاری محمد عزیر نے تیسویں پارے کی آخری آیات سنیں اور بعد میں ان مراحل کی تکمیل کرنے والے طلبہ میں انعامات اور شیلڈیں تقسیم کی گئیں۔ تیسری نشست: محفل قراءت بعد ازاں محفل حسن قراءت کا آغاز ہوا۔ قاری محمد یحیٰ رسولنگری، قاری محمد عزیر، قاری محمد ابراہیم میر محمدی اور قاری احمد میاں تھانوی کے علاوہ پاکستان کے معروف قراء سٹیج پر براجمان تھے۔ محفل قراءت میں شرکت کرنے والے دیگر قرائے کرام کے نام حسبِ ذیل ہیں: 1. قاری قمر الاسلام (فاضل قراءاتِ عشرہ، سابق مشاق جامعہ ہذا) 2. قاری عبد الماجد (فاضل قراءاتِ عشرہ، قاری ریڈیو / ٹی وی) 3. قاری عبد الرزاق ثانی (فاضل قراءاتِ عشرہ، سابق مشاق جامعہ ہذا) 4. قاری عطاء اللہ عزیزی (فاضل قراءاتِ عشرہ، مرکز ابن قاسم، ملتان) 5. قاری عبد السلام عزیزی (فاضل قراءاتِ عشرہ، مدرس جامعہ ہذا) 6. قاری محمود الحسن بڈھیمالوی (فاضل قراءاتِ عشرہ، فیصل آباد) 7. قاری احمد میاں تھانوی (نائب مہتمم دار العلوم الاسلامیہ، لاہور)
Flag Counter