Maktaba Wahhabi

93 - 95
اداریات مدیر مجلہ قارئین کی خدمت میں چند گذارشات (۱) محدث کے سائز میں تبدیلی :۳۰، ۳۵ برس سے ماہنامہ ’محدث‘جس سائز میں شائع ہوتا رہا ہے، طباعتی رجحانات میں تبدیلی کے باعث اس سائز کاحصول اَب مشکل ہوگیا ہے۔ 26/8×20 سائز کا کاغذ جہاں چند سالوں سے مارکیٹ میں آنا بند ہوگیا ہے، وہاں اس سائز پر اُٹھنے والی طباعت اور جلد بندی کی لاگت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کتابوں کیلئے بھی یہ سائزمتروک ہو گیا۔ یہ سائز تیار کرنے کیلئے کاغذ کو ضائع کرنا پڑتا ہے محدث کے اکثر مضامین جب دوسرے مجلات رِی پرنٹ کرتے ہیں تو انہیں بھی اسے ریڈیوس کرنا پڑتاہے، اور کتب کیلئے بھی محدث کے مضامین کو دوبارہ ایڈجسٹ کرنا ضروری ہوتاہے۔ طباعتی رجحانات میں تبدیلی کا اثر اس سائز میں شائع ہونے والے دیگر رسائل مثلاً بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے مجلہ ’فکرونظر‘، جماعت ِاسلامی کے ماہنامہ ’ترجمان القرآن‘ اور ادارۂ منہاج القرآن کے ماہنامہ ’منہاج القرآن‘ وغیرہ پر بھی پڑا ہے، اور انہوں نے بھی اپنی سابقہ طویل روایات کے برعکس اپنے مجلات کے سائز میں تبدیلی کرلی ہے۔ سابقہ سائز کے دیدہ زیب ہونے کے باوجو دمحدث کا سائز بدلنے کے سوا اب کوئی چارہ نہیں رہا۔اُمید ہے کہ چند ماہ گزرنے کے بعد یہ سائز بھی قارئین کے لیے اجنبی نہیں رہے گا اور دیگر ضروری فوائد کے پیش نظر وہ اسے قبول فرمائیں گے۔ ۳۵برس میں پہلی بار ٹائٹل کو چار رنگہ شائع کرنے کے علاوہ، صفحات کی تعداد بھی زیادہ کر دی گئی ہے۔ (۲) محدث کی اشاعت میں بے قاعدگی:ماہنامہ ’محدث‘کے ساتھ مختلف نوعیت کے متعدد ادارے ہیں ، جن میں جامعہ لاہور الاسلامیہ کے نام سے ایک بڑی دینی درسگاہ کے علاوہ خواتین کے بھی بعض ادارے شامل ہیں ۔ محدث کے ذمہ داران دیگر اداروں کے لیے ہرطرح کے وسائل کی فراہمی اور ان کی دیکھ بھال کے بھی ذمہ دارہیں ۔ ان متنوع مالی، انتظامی اور تعلیمی
Flag Counter