Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 268

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مارچ و اپریل 2003ء

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ فکر ونظر مسئلہ عراق، اُمت ِمسلمہ اور پاکستان عراق کا مسئلہ انتہائی گھمبیر صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی معائنہ ٹیمیں گزشتہ چارماہ کی تلاشِ بسیار کے باوجودعراق میں کسی مہلک ہتھیار کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں ۔ عراق پر ممکنہ حملے کے خلاف ہر نسل اور ہر قوم کے کروڑوں افراد نے بھرپور صداے احتجاج بلند کی ہے۔روس ،فرانس اور چین جیسے اقوامِ متحدہ کے مستقل ارکان نے عراقی بحران کے سیاسی حل پر زوردیتے ہوئے کسی بھی ایسی قراداد کو ویٹو کرنے کا اعلان کیا ہے جو عراق کے خلاف جنگ شروع کرنے کا جواز عطا کرتی ہو۔ (نوائے وقت: ۱۲،۱۶/مارچ) عالمی ضمیر کے شدید احتجاج کے باوجودجنگی جنون میں مبتلا امریکی صدر جارج بش اور اس کی کابینہ کے ارکان ہر صورت میں عراق کو تاراج کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ اقوامِ متحدہ کے معائنہ کاروں کی رپورٹوں کے علیٰ الرغم امریکہ، برطانیہ اور سپین نے سلامتی کونسل میں عراق کے غیر مسلح ہونے کے لیے ۱۷/مارچ کی ڈیڈ لائن کی تجویز پیش کر دی ہے۔دورِ حاضر کے ہٹلر جارج بش نے پریس کانفرنس کے دروان نہایت متکبرانہ لہجے میں ایک دفعہ پھر اعلان کیا ہے کہ امریکہ اقوامِ متحدہ کی منظور ی کے بغیر عراق پر حملہ کر دے گا۔جارج بش نے کہا کہ اسلحہ انسپکٹروں کو مزید وقت دینے یا ان کی تعداد بڑھانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حملہ اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک صدام کی شکل میں موجود سرطان کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ (نوائے وقت: ۸/مارچ ۲۰۰۳ء) برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیر ٔ جسے امریکی پالیسیوں کی کاسہ لیسی کی وجہ سے برطانوی عوام نے جارج بش کے ’وفادارکتے‘ کا لقب عطا کیا ہے ، نے اپنے ایک بیان میں یہاں تک کہا ہے کہ ’’ عراق تمام میزائل تباہ کر دے پھر بھی مجرم ہے۔‘‘(نوائے وقت: ۶/مارچ)
x
صفحہعنوان
2مسئلہ عراق، اُمت ِمسلمہ اور پاکستان
22کیا قرآن کی رُو سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام میں اُلوہی صفات تھیں ؟
31گروی مکان سے استفادہ،قرآنی تعویذ،مسجد ڈھانا
37نمازِ عشاء کا مستحب وقت؟
42محرم الحرام کے فضائل ومسائل اور صومِ عاشوراء
56نمازمیں ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا
76مذہب اور سائنس کا باہمی تعلق، اسلام کا نقطۂ نظر
93قارئین کی خدمت میں چند گذارشات
Flag Counter