Maktaba Wahhabi

50 - 70
ہیں کہ یہ آیت چار مہینے دس دن والی عدت کی آیت یعنی ﴿وَالَّذِيْنَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَيَذَرُوْنَ أزْوَاجاً يَّتَرَبَّصْنَ بِأنْفُسِهِنَّ أرْبَعَةَ أشْهُرٍ وَّعَشْراً﴾ (البقرة:۲۳۴) سے منسوخ ہوچکی ہے۔ [1] ﴿اِنْفِرُوْ خِفَافاً وَّثِقَالاً وَجَاهِدُوْا بِأمْوَالِکُمْ وَأنْفُسِکُمْ فِیْ سَبِيْلِ اللّٰهِ… الخ﴾ (التوبة:۴۱) کے تحت لکھتے ہیں : ”کہ اس آیت میں غزوہ تبوک کے لئے تمام مسلمانوں کو ہرحال میں نبی اکے ہمراہ جانے کا حکم دیا گیا ہے، خواہ کوئی آسانی محسوس کرے یا تنگی،بڑھاپے کی حالت ہو یا بیماری کا عذر۔ لوگوں پر یہ حکم گراں گزرا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اسے آیت ﴿لَيْسَ عَلَی الضُّعَفَآءِ وَلَا عَلَی الْمَرْضیٰ وَلَا عَلَی الَّذِيْنَ لاَيَجِدُوْنَ مَا يُنْفِقُوْنَ حَرْجٌ إذَا نَصَحُوْا لِلّٰهِ وَرَسُوْلِهِ﴾ (التوبة:۹۱) سے منسوخ کردیا۔ یعنی ضعیفوں ، بیماروں اور تنگ دست فقیروں پر جبکہ ان کے پاس خرچ تک نہ ہو، اگر وہ دین خدا اور شریعت مصطفی ا کے حامی، طرفدار اور خیرخواہ ہوں تو میدانِ جنگ میں نہ جانے پر کوئی حرج نہیں “[2] تلخیص کلام ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ کے اندازِتفسیر کی ایک خصو صیت یہ بھی ہے کہ وہ کسی آیت کی تفسیر میں جامع بحث اور تبصرے کے بعد اس کا خلاصہ تحریر کرتے ہیں اور اخذ کردہ نتائج کوسامنے لاتے ہیں ، مثلاً آیت ﴿فَمَنْ کَانَ مِنْکُمْ مَرِيْضاً أوْ عَلٰی سَفَرٍ… الخ﴾ (البقرة:۱۸۴) کے متعلق اَحادیث و اقوال کی روشنی میں طویل گفتگو کے بعد اس کا لب ِلباب تحریرکیا ہے۔[3] آیت ﴿قُلْ إنَّمَا حَرَّمَ رَبِّیَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَالاِثْمَ وَالْبَغْیَ بِغَيْرِ الْحَقِّ﴾ (الاعراف:۳۳) کے تحت تشریح و توضیح کے بعد لکھتے ہیں : ”حاصل بحث تفسیر یہ ہے کہ إثم سے مراد وہ خطائیں ہیں جو فاعل کی اپنی ذات سے متعلق ہیں اور بغی وہ تعدی ہے جو لوگوں تک متجاوز ہوجائے۔ اللہ تعالیٰ نے ان دونوں چیزوں کو حرام فرمایاہے۔“[4] خصوصیات تفسیر ابن کثیر کی چند نمایاں خصوصیات جو اسے دیگر تفاسیر سے ممتاز کرتی ہیں ، درج ذیل ہیں : اسرائیلیات منقولی تفاسیر کی ایک بڑی خامی یہ ہے کہ ان میں اسرائیلی خرافات کثرت سے نقل کی گئی ہیں ، ایسی روایات کے بارے میں ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ اپنانقطہ نظر ’تفسیر القرآن العظیم‘ میں یوں بیان کرتے ہیں :
Flag Counter