18۔بعض عورتوں کاگھرکے کام کاج صفائی ستھرائی ،کپڑے اور برتن دھونے اور کھانا پکانے جیسے امور سے لاپرواہی برتناحتیٰ کہ بعض کی طرف سے اپنے شوہر کے لیے بننے سنورنے زیب و زینت کرنے اور تیار رہنے سے لاپرواہی کرنا۔ 19۔بلاوجہ اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرنا جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے۔ "أَيُّمَا امْرَأَةٍ سَأَلَتْ زَوْجَهَا طَلاقًا فِي غَيْرِ مَا بَأْسٍ فَحَرَامٌ عَلَيْهَا رَائِحَةُ الْجَنَّة" "جس عورت نے بلاوجہ اپنے شوہر سے طلاق طلب کی اس پر جنت تو کیا اس کی خوشبو بھی حرام ہے؟(سنن ابی داؤد سنن ابن ماجہ ) 20۔شوہر کو گھر یلو آرائش ذاتی زیبائش ملبوسات اور ایسے گفٹ اور شوپیس خرید کر لانے پر مجبور کرنا جو کوئی ضروری چیز ہی نہ ہوں ۔ 21۔میاں بیوی کے مابین واقع ہونےوالی باتوں ،اختلافات اور بھیدوں خصوصاً مباشرت و معاشرت سے متعلقہ رازوں کو افشا کرنا۔ 22۔اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ رکھنا جبکہ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ لَا يَحِلُّ لِلْمَرأَةِ أَن تَصُومَ وَزَوجُهَا شَاهِدٌ إِلاَّ بِإِذنِهِ ، وَلَاْ تَأْذَن فِي بَيتِهِ إِلاّ بِإِذنِهِ(صحیح بخاری شریف) "کسی عورت کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ شوہر کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر روزہ رکھےیا کسی کو اس کی اجازت کے بغیر گھر میں آنے دے" شادی بیاہ سے متعلقہ خلاف ورزیاں : 23۔تعلیم کی تکمیل کے بہانے سے شادی نہ کرنا اور اتنا لیٹ کردینا کہ تعلیم مکمل ہونے کے بعد اپنے آپ کو تنہا محسوس کرنا کیونکہ عمر زیادہ ہوجانے کی وجہ سے اب کوئی رشتہ لینے کے لیے تیار نہیں ۔ 24۔دین اور اخلاق سے قطع نظر شوہر چننے میں سستی کرنا اور عام دنیا داری (دولت وغیرہ) کے پیچھے لگنا جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے۔ "اذا أتاكم من ترضون خلقه ودينه فزوجوه إلا تفعلوا تكن فتنة في الأرض وفساد عريض"(سنن ترمذی) "جب تمہارے پاس کسی باخلاق و دین دار لڑکے کا پیغام آئے تو اسے بچی بیاہ دو اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو زمین پر فتنہ فساد اور اخلاقی بگاڑ عام ہو جا ئے گا۔ 25۔مہر میں بڑی بڑی رقموں کا مطالبہ کرنا جبکہ حدیث شریف میں ہے۔ "خَيْرُ الصَّدَاقِ أَيْسَرَهُ"(مستدرک حاکم) |