Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 29

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور

سال شائع: جولائی، اگست 1973ء

بسا اوقات ایسا بھی ہوا کہ ان کو خوش حال بنا دیا کہ شاید کچھ شرم کریں مگر اس کے بجائے جب وہ اور اترائے تو یہی مناسب سمجھا کہ یہ لا علاج ہیں ان کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا جائے اور وہ پھٹی پھٹی آنکھوں سے دیکھتے رہ گئے۔ ﴿فَلَمَّا نَسُوْا مَا ذُکِّرُوْا بِه فَتَحْنَا عَلَیْھِمْ اَبْوَابَ کُلِّ شَیْءٍ حَتّٰی اِذَا فَرِحُوْا بِمَا اُوْتُوْا اَخَذْنَاھُ بَغْتَةً فَاِذَا ھُمْ مُبْلِسُوْنَ. فَقُطِعَ دَابِرِ الْقَوْمِ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا﴾ (پ۷. الانعام. ع۷) جب وہ (اس کو)بھول بسر بیٹھے (تو)ہم نے (بھی ان کو طرح دی)ان پر (دنیاوی)نعمتوں کے دروازے چوپٹ کھول دیئے، جب اس انعام و اکرام پر وہ اترائے (تو)ہم نے ان کو اچانک دھر لیا جس پر وہ بے آس ہو کر رہ گئے۔ اور ظالم لوگوں کی جڑ کٹ گئی۔ کچھ قوموں کو اپنے وسائل، سیاسی قوت، اقتصادی قدرت اور ملکی استحکام کا گھمنڈ ہوتا ہے اس لئے وہ ان اصولوں اور مکارمِ حیات کی ضرورت کے قائل نہیں رہتے جو احکم الحاکمین نے ان کے لئے تجویز فرمایا ہے۔ مگر افسوس! ان کے جو قدرتی نتائج برآمد ہو سکتےتھے، ان سے وہ نہ بچ سکے۔ ﴿وَلَقَدْمَكَّنّٰھُمْ فِيْمَا اِنْ مَكَّنّٰكُمْ فِيْهِ وَجَعَلْنَا لَھُمْ سَمْعًا وَاَبْصَارا وَاَفْئِدَةً فَمَا اَغْنٰي عَنْھُمْ سَمْعُھُمْ وَلَا اَبْصَارُھُمْ وَلَا اَفْئِدَتُھُمْ مِّنْ شَيْءٍ اِذَا كَانُوْا يَجْھَدُوْنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَحَاقَ بِھِمْ مَا كَانُوْا بِه يَسْتَھْزِءُوْنَ﴾ (پ ۲۶. الاحقاف. ع۳) اور ہم نے ان کو ایسے ایسے کاموں کا مقدور دیا تھا کہ تم کو (ان کا شر عشیر بھی)مقدور نہیں دیا اور ہم نے ان کو کان اور آنکھیں اور دل (سب ہی کچھ)دیئے تھے مگر ان کے (یہ)کان اور ا نکی (یہ)آنکھیں اور ان کے (یہ)دل ان کے کچھ کام نہ آئے۔ کیونکہ وہ اللہ کی آیات کے منکر تھے جس (عذاب)کی وہ ہنسی اڑاتے تھے (آخر کار)ان ہی پر الٹ پڑا۔ فرمایا، اس کے علاوہ اور جو بھی ان کے سہارے اور حواری تھے وہ بھی ان حالات میں ان کے کچھ کام نہ آئے۔ ﴿فَلَوْ لَا نَصَرَھُمْ الَّذِيْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ قُرْبَابًا اٰلِھَةًط بَلْ ضَلُّوْا عَنْھُمْ﴾ (پ۲۶. احقاف. ع۴) تو خدا کے سوا جن کو انہوں نے تقرب کے لئے اپنا معبود بنا رکھا تھا، انہوں نے (آڑے وقت
x
صفحہعنوان
3درسِ عبرت
8جائزے مرزا ناصر قادیانی کی لن ترانیاں تبصرہ، بعد اور ورے، بھرم کی بات، دھمکیاں
16سورۃ الفاتحہ ۱؎ مکیۃ وھی سبع اٰیاتٍ
23آفات و مصائب کیوں نازل ہوتے ہیں؟
29مسلمان ریاستوں میں اسلامی قانون سازی کے قابلِ غور مسائل
36سزائے مرتد پر چند مغالطے اور ان کا دفعیہ
45شیخ احمد عرب یمنی شروانی
Flag Counter