Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 17

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

سال شائع: جون 2017

الصواب ان یتبع ویحکم علیہ بما یلیق من الحسن او الصحة او الضعف یعنی یہ ضروری نہیں کہ امام حاکم نے جس حدیث پر صحت کا حکم لگایا ہو اور اس کے متعلق کسی دوسرے امام کی تصریح موجود نہ ہو تو وہ اگر صحیح نہیں قولا محالہ حسن ہو گی بلکہ تتبع کیا جائے گا اور اس کے حسبِ حال صحت حسن یا ضعف کا حکم لگایا جائے گا۔ قاضی ابن جماعۃ کے اس تعاقب کو علامہ سخاوی رحمہ اللہ و انصاری رحمہ اللہ نے بھی ذِکر فرمایا ہے اور علامہ عراقی نے ’’النکت‘‘ میں اسے ذِکر کر کے صحیح قرار دیا ہے۔ [1] اور اس مذکورہ عبارت کے متصل ہی حافظ ابن الصلاح رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ویقاربه فی حکمه صحیح ابی حاتم بن حبان البستی رحمہ اللہ [2] لیکن آپ کا صحیح ابن حبان کو مستدرک حاکم کے ہم پلہ قرار دینا بھی صحیح نہیں کیونکہ امام ابن حبان رحمہ اللہ کا حدیث میں امام حاکم کی نسبت مقام بلند ہے۔ چنانچہ علامہ عراقی، امام حازمی رحمہ اللہ سے نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ابن حبان امکن فی الحدیث من الحاکم [3] امام سیوطی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : قیل ما ذکر من تساھل ابن حبان لیس بصحیح غایته ان یسمی الحسن صحیحا فان کانت نسبته الی التساھل باعتبار وجدان الحسن فی کتابه فھی شاحة فی الاصطلاح [4] اسی طرح حافظ ابن الصلاح رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ثم ان الزیادۃ فی الصحیحین علی ما فی الکتابین یتلقاھا طالبھا مما اشتمل علیه احد المصنفات المعتمده المشتھرة وسائر من جمع في كتابه بين الصحيح وغيره ويكفي مجرد كونه موجوداً في كتب من اشترط منھم الصحيح فيما جمعه ككتاب ابن خزيمة [5]
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر کھلونے دے کر بہلایا گیا ہوں !
6جائزے
9روشن دور کی تاریکیاں مادی سائنس اور فلسفے کے شاخسانے
14معرکۂ حق و باطل
15مسئلۂ سماع
22رحلۂ علم
34دینی مدارس کے نصاب اور طرزِ تعلیم پر ایک نظر
41اطاعتِ حق
42امام ابنُ الصّلاح رحمہ اللہ اور ان کی کتاب ’’علوم الحدیث‘‘
48ایک عظیم فریضہ اور ہماری غفلت
Flag Counter