Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 17

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

سال شائع: جون 2017

امام ابنُ الصّلاح رحمہ اللہ اور ان کی کتاب ’’علوم الحدیث‘‘ مولانا محمد خالد سیف (اثریؔ) قسط نمبر:۲ ’’علومُ الحدیث‘‘ پر ایک ناقدانہ نظر: اگرچہ امام ابن الصلاح رحمہ اللہ کو تفسیر، حدیث، فقہ، اصول اور لغت وغیرہ مختلف علوم و فنون میں یدِ طولےٰ حاصل ہے اور خصوصاً اصولِ حدیث میں تو آپ امامت و اجتہاد کے بلند درجہ پر فائز ہیں اور آپ کی اس شہرۂ آفاق تصنیف کو اس فن میں ایک ممتاز مقام حاصل ہے لیکن بفحوائے ’’لکل جواد کبوۃ ولکل صارم نبوۃ ولکل عالم ھفوۃ‘‘ جلیل القدر امام ابن الصلاح رحمہ اللہ سے بھی کچھ فروگزاشتیں ہوئی ہیں جن میں سے چند ایک کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ چنانچہ آپ النوع الاول کے فوائد مہمہ میں سے دوسرا فائدہ بیان کرتے ہوئے رقم طراز ہیں ۔ اذا وجدنا فیما یروی من اجزاء الحدیث وغيرھا حديثا صحيح الاسناد ولم نجده في احد الصحيحين ولا منصوصًا علي صحته في شيء من مصنفات ائمة الحديث المعتمدة المشھورة فانا لا نتجاسر علي جزم الحكم بصحته فقد تعذر في ھذه الاعصار الاستقلال بادراك الصحيح بمجرد اعتبار الاسانيد الخ [1] يعنی آپ كے نزديك متاخرين كے لئے كسی حديث كی تصحیح جائز نہیں اور اس سلسلہ میں صرف
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر کھلونے دے کر بہلایا گیا ہوں !
6جائزے
9روشن دور کی تاریکیاں مادی سائنس اور فلسفے کے شاخسانے
14معرکۂ حق و باطل
15مسئلۂ سماع
22رحلۂ علم
34دینی مدارس کے نصاب اور طرزِ تعلیم پر ایک نظر
41اطاعتِ حق
42امام ابنُ الصّلاح رحمہ اللہ اور ان کی کتاب ’’علوم الحدیث‘‘
48ایک عظیم فریضہ اور ہماری غفلت
Flag Counter