Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 17

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

سال شائع: جون 2017

مسئلۂ سماع قسط سوم مولانا عزیز زبیدی غنا کے ساتھ شاعری کا بھی تعلق ہے۔ چنانچہ ضروری ہے کہ اس کا بھی مختصر تعارف کرا دیا جائے۔ نیز اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کہ شاعری کے متعلق قرآنِ حکیم کا نظریہ کیا ہے؟ شاعری گو کتنی ہی نیچرل کیوں نہ ہو۔ اسے مبنی بر حقیقت نہیں قرار دیا جا سکتا۔ اسی لئے قرآن کریم نے اس کی حوصلہ افزائی کی بجائے حوصلہ شکنی کی ہے: اَلشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُھُمُ الْغَاونَ اَلَمْ تَرَ اَنَّھُمْ فِي كُلِّ وَادٍ يَّھِيْمُوْنَ وَاَنَّھُمْ يَقُوْلُوْنَ مَا لَا يَفْعَلُوْنَ (پ ۱۹۔ الشعراء۔ ع۱۱) ’’شاعروں کی اتباع بے راہ لوگ ہی کرتے ہیں ۔ تو نے نہیں دیکھا کہ وہ ہر میدان میں بھٹکتے پھرتے ہیں اور وہی باتیں کہتے ہیں جو خود نہیں کرتے۔‘‘ بہتر ہو گا کہ یہاں علماءِ احناف کی ان چند تفاسیر کو بھی نقل کر دیا جائے جو انہوں نے اس آیت کے ضمن میں لکھی ہیں ۔ چنانچہ مولانا احمد رضا خاں کے ’’کنز الایمان فی ترجمۃ القرآن‘‘ کے تفسیری حاشیہ ’’خزائن العرفان فی تفسیر القرآن‘‘ میں مولانا سید محمد نعیم الدین لکھتے ہیں : ’’ہر طرح کی جھوٹی باتیں بناتے ہیں اور ہر لغو و باطل میں منحن آرائی کرتے ہیں ، جھوٹی مدح کرتے اور جھوٹی ہجو کرتے ہیں ۔‘‘ مولانا شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ لکھتے ہیں : ’’کافر لوگ پیغمبر کو کبھی ’’کاہن‘‘ بتاتے اور کبھی ’’شاعر‘‘ سو فرمایا کہ شاعری کی باتیں محض تخیلات ہوتی ہیں ۔ تحقیق سے اس کو لگاؤ نہیں ہوتا، اس لئے شاعرانہ باتوں سے بجز گرمیٔ محفل یا وقتی جوش
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر کھلونے دے کر بہلایا گیا ہوں !
6جائزے
9روشن دور کی تاریکیاں مادی سائنس اور فلسفے کے شاخسانے
14معرکۂ حق و باطل
15مسئلۂ سماع
22رحلۂ علم
34دینی مدارس کے نصاب اور طرزِ تعلیم پر ایک نظر
41اطاعتِ حق
42امام ابنُ الصّلاح رحمہ اللہ اور ان کی کتاب ’’علوم الحدیث‘‘
48ایک عظیم فریضہ اور ہماری غفلت
Flag Counter