Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 17

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

سال شائع: جون 2017

مخلوق یعنی ملائکہ اور جنات کے رحلاتِ علم کا بھی کچھ ذِکر کر دیا جائے۔ اللہ کی مخلوق میں سے یہ دونوں بنی نوع انسان کی طرح ذوی العقول ہیں ۔ فرشتے تو مقصدِ عبودیت میں انس و جن کے معاون اور جن انسان کی طرح شریعت کے مکلف ہیں ۔ علم ایسی چیز ہے کہ ہر کوئی اس کے حصول کے لئے بے قرار ہے اور اللہ تعالیٰ نے علم کی برتری کی بنا پر ہی آدم کو ملائکہ و جنات (جن کا سردار ابلیس تھا) پر فضیلت دی اور انہیں آدم کو سجدۂ احترام و تعظیم کرنے کا حکم فرمایا۔ فرشتوں نے تعمیلِ حکم کی اور وہ انسان کے معاونِ ابدی قرار پائے جبکہ جنوں کے سردار ابلیس نے تکبر کیا اور سجدہ سے انکار کیا لہٰذا وہ ملعون و مردود قرار[1] پایا لیکن عام جنات تو صرف مکلف رہے لیکن ہمیشہ کے لئے ان سے نبوت چھین لی گئی اور ان کے انبیاء و پیغامبر انسان ہی قرار پائے۔ کیونکہ یہی علمِ الٰہی کے امین، مسجود الملائکہ اور خیر البریہ (افضل المخلوقات) تھے۔ اب آپ الگ الگ ملائکہ اور جنات کے رحلات تعلیم و تعلم کا مختصر حال سنیے: رحلہ ملائکہ: فرشتے اللہ تعالیٰ اور انسان کے درمیان علمِ الٰہی کا واسطہ اور محافظ ہیں جیسا کہ قرآن میں ہے: مَا کَانَ لِبَشَرٍ اَنْ يُّكَلِّمَهُ اللهُ اِلَّا وَحْيًا اَوْ مِنْ وَّرَآءِ حِجَابٍ اَوْ يُرْسِلَ رَسُوْلًا فَيُوْحِيَ بِاِذْنِه مَا يَشَاءُ اِنَّه عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ (الشوریٰ: ۵۱) یعنی کسی بشر کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے خطاب کی تین ہی صورتیں ہیں کہ یا تو براہِ راست القاء کریں یا پس پردہ بات کریں یا اپنا قاصد بھیجیں جو اللہ کے احکام ویسے ہی بتلائے جیسے
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر کھلونے دے کر بہلایا گیا ہوں !
6جائزے
9روشن دور کی تاریکیاں مادی سائنس اور فلسفے کے شاخسانے
14معرکۂ حق و باطل
15مسئلۂ سماع
22رحلۂ علم
34دینی مدارس کے نصاب اور طرزِ تعلیم پر ایک نظر
41اطاعتِ حق
42امام ابنُ الصّلاح رحمہ اللہ اور ان کی کتاب ’’علوم الحدیث‘‘
48ایک عظیم فریضہ اور ہماری غفلت
Flag Counter