Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 16

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

سال شائع: مئی 1972

الف۔ پہلی قسم وہ ہے جس سے اسلام کو نقصان پہنچانا مقصود ہو، مثلاً وَاِذَا نَادَیْتُمْ اِلَی الصَّلٰوۃ اتَّخَذُوْھَا ھُزُوًا وَّلَعِبًا (پ۶۔ المائدہ۔ ع۹) ’’جب تم نماز کے لئے اذان دیتے ہو تو یہ لوگ اس کا مذاق اڑاتے ہیں اور اس کو کھیل تماشا بنا لیتے ہیں ۔‘‘ اسی طرح وَقَالَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَا تَسْمَعُوْا لِھٰذَا الْقُرْاٰنِ وَالْغَوْا فِيْهِ لَعَلَّكُمْ تَغْلِبُوْنَ (پ۲۴۔ حٰم السجدہ۔ ع ۴) ’’اور جو منکرِ حق (وہ ایک دوسرے سے) کہتے ہیں کہ اس قرآن کو مت سنو۔ جب یہ پڑھا جائے تو تم غل غپاڑہ برپا کرو۔ شاید کہ اس طرح سے تم ان (مسلمانوں ) پر چھا جاؤ۔‘‘ گو یہ سبھی کچھ لہو و لعب کی ایک شکل ہے لیکن اس سے غرض تفریح نہیں کچھ اور ہے اور وہ بالکل ظاہر ہے۔ ب۔ لہو و لعب کی دوسری قسم کی طرف قرآن مجید کی یہ آیت اشارہ کرتی ہے۔ وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْتَرِیْ لَھْوَ الْحَدِيْثِ لِيُضِلَّ عَں سَبِيْلِ اللهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَّيَتَّخِذَھَا ھُزُوًا (پ ۲۱۔ لقمان۔ ع۱) ’’اور كچھ لوگ ايسے بھی ہيں جو ’’لہو الحديث‘‘ کے خریدار ہیں تاکہ بے سمجھی سے راہِ خدا سے بھٹکائیں اور ان آیاتِ (الٰہیہ) کا مذاق اُڑائیں ۔‘‘ اس آیت کا مطلب سمجھنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم پہلے ’’لہو الحدیث‘‘ کو زیرِ بحث لائیں کہ اس سے کیا مراد ہے؟ لہو الحدیث: ’’لہو الحدیث‘‘ کے دائرہ میں ہر وہ شغل، وقت پاس کرنے کی ہر وہ نشاط انگیزی اور کھیل تماشا کی ہر وہ ادا آجاتی ہے جو اپنی دل فریبی کے ذریعہ سے انسان کے اندر ایسا بے قابو انہماک، استغراق اور
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر ملک کے سیاسی مصائب
6مسئلہ سماع
14رحلۂ علم
23جہادِ اسلامی میں قلت و کثرت کا فلسفہ
33اے خدا! ہم تھے کیا، آج کیا ہو گئے؟
35اِمام ابنُ الصَّلاح رحمہ اللہ اور اُن کی کتاب ’’علوم الحدیث‘‘
42انتخاب
45تعارف و تبصرۂ کتب
Flag Counter