تھا زمانہ نمونہ تھے اخلاق میں ہے زمانہ سیاہ کار و بد کار ہیںتھا زمانہ کہ دنیا کے غم خوار تھے ہے زمانہ کہ سفاک و خونخوار ہیںتھا زمانہ کہ ہم بت شکن تھے کبھی ہے زمانہ کہ بت ساز فنکار ہیںتھا زمانہ کہ ہم تھے مہکتی صبا ہے زمانہ کہ صر صر کی یلغار ہیںتھا زمانہ کہ قرآں کی آیات تھے ہے زمانہ کہ چرکیں ؔ کے اشعار ہیںاے خدا ہم تھے کیا، آج کیا ہو گئے؟تجھ سے کٹ کر اسیرِ بلا ہو گئے!یاس و غم، خوف و لالچ میں محسور ہیں ہم زبوں حال، مغضوب و مقہور ہیںتو خطا پوش ہے ہم خطا کار ہیں تیری رحمت کے تجھ سے طلب گار ہیںاے خدا بخش دے ہم خطا کار ہیںاے خدا بخش دے ہم گنہگار ہیں(بشکریہ ’’المنبر‘‘ لائل پور)