Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 12

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: دسمبر 1971, جنوری 1972

’’نماز کے ارکان یہ ہیں ۔ قیام، قرأت، قرآن مجید، رکوع، قومہ، سجدہ، جلسہ اور سلام۔ ان ارکان کے ارکان ہونے پر سب کو اتفاق ہے۔ لیکن اس کے برعکس عیسائیوں کی گروہ بندی کو سامنے رکھئے۔ نیز اگر عیسائیوں کی گروہ بندی عیسائیت کی تکذیب کی علامت نہیں تو اسلام کے بارے میں ایسا حکم کیوں کر لگایا جا سکتا ہے؟‘‘ چوتھے اعتراض کا جواب قاضی صاحب کے الفاظ میں یہ ہے:۔ ’’قرآن مجید میں حضرت مسیح کی نسبت ہے ’’وَرُوْحٌ مِّنْهُ‘‘ لیکن اس سے حضرت مسیح کی الوہیت کیوں کر ثابت ہوئی یا وہ ابن خدا کیوں کر بن گئے۔ قرآن مجید نے حضرت مسیح کی جامع تعریف جو بیان فرمائی ہے وہ یہ ہے۔ اِنْ ھُوَ اِلَّا عَبْدٌ اَنْعَمْنَا عَلَیهِ مسیح ہمارا وہ بند ہے جس پر ہم نے اپنا انعام کیا۔ اب جو جو صفات ان کے بیان ہوئے ہیں وہ سب عبدیت کے تحت میں ہیں ۔۔۔۔ اس فقرہ پر ور کرو جس کو مسلمان ہر روز پڑھتے ہیں رَبُّنَا وَرَبُّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوْحِ خدا ہمارا، فرشتوں اور روح کا پالنے والا ہے۔ اس سے معلوم ہو جائے ا کہ روح بھی خدا کی مخلوق اور پیدا کردہ ہے۔ اس لئے حضرت مسیح ’’رُوْحٌ مِّنْهُ‘‘ کا خطاب پا کر بھی خدا کی مخلوق اور بندے ہی رہتے ہیں ۔‘‘ آخری سوال کا جواب قاضی صاحب نے الزامی رنگ میں لکھا ہے:۔ ’’جنابِ من! آپ نے جو نتیجہ نکالا ہے وہ ہرگز صحیح نتیجہ اس واقع کا نہیں ہے۔ ٭ کیا آپ کو معلوم ہے کہ مسیح نے پطرس حواری کو شیطان کہا تھا؟ [1] ٭ کیا آپ کو معلوم ہے کہ مسیح کو یہواہ اسکریوطی نے تیس روپیہ رشوت لے کر گرفتار کرا دیا تھا؟ ٭ کیا آپ کو معلوم ہے کہ مسیح اپنے چیدہ شاگردوں کو کم اعتقاد کہہ کر مخاطب کیا کرتا تھا؟ [2]
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر
7آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور کثرتِ ازواج
20قاضی سلیمان منصور پوری رحمہ اللہ اور مشنری سرگرمیاں
26قومِ نوح۔ قرآنِ کریم کے آئینہ میں
37سانحۂ مشرقی پاکستان اور ہم
45ماہنامہ محدث لاہور’’معاصرین کی نظر میں ‘‘
Flag Counter