Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 12

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: دسمبر 1971, جنوری 1972

کا پورا خزانہ ہے۔۔۔ مناظرانہ طریقِ تصنیف میں سنجیدگی اور متانت کا برقرار رکھنا سخت مشکل کام ہے۔ مگر جس طرح خود مصنف مرحوم اس وصف میں ممتاز تھے۔ اسی طرح ان کی یہ تصنیف بھی اس وصف میں امتیاز رکھتی ہے۔ پوری کتاب مناظرہ اور اعلائے حق کی رودادوں سے لبریز ہے تاہم کہیں تہذیب اور مذاقِ سلیم کو حرف گیری کا موقع نہیں مل سکتا۔ [1] قاضی صاحب موصوف کی تصانیف میں بدری صحابہ رضی اللہ عنہم کے حالات، زندگی موسوم بہ ’’اصحاب بدر‘‘ قابلِ قدر تذکرہ ہے اور سفر نامہ حجاز بھی کام کی چیز ہے مگر ’’مکاتیبِ سلمان‘‘ اپنی نوعیت کے لحاظ سے ہمارے موضوع سے زیادہ قریب ہیں ۔ ان مکاتیب کے مخاطبوں میں ہندو، مسلمان، عیسائی، آریہ سماجی اور دیانندی سب ہی شامل ہیں ۔ ان مکاتیب میں وہ مکتوبِ ہدایت بھی شامل ہے جس نے دھرم پال کو غازی محمود میں بدل دیا۔ ۱۹۰۶ء میں قاضی موصوف کو ایک خط ملا۔ مکتوب نگار نے لکھا تھا کہ: ’’اگر مجھے تسلی بخش جواب نہ ملا تو میں عیسائی ہو جاؤں گا۔‘‘ قاضی صاحب نے اس کا جواب آدھ گھنٹہ میں لکھ کر حوالۂ ڈاک کر دیا۔ جواب سے مکتوب نگار کو اطمینانِ قلب حاصل ہوا اور استقامت سے دینِ اسلام کی خدمت کرنے لگا۔ مکتوب نگار نے عیسائیت کی طرف مائل ہونے کے اسباب یہ بیان کئے تھے: 1. قرآن مجید میں بہت سی باتیں ایسی ہیں جنہیں عقل تسلیم نہیں کرتی۔ مثال کے طور پر حضرت ابراہیم کا آگ سے زندہ نکل آنا وغیرہ۔ 2. محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم خدا کی طرف سے نہ تھی، اپنی طرف سے تھی۔ 3. مسلمان لڑتے جھگڑتے ہیں اور نماز کے مسئلوں کے لئے عدالت میں جاتے ہیں ۔ 4. قرآن نے مسیح کو روح اللہ کہا ہے۔ اس سے مسیح کا ابن خدا ہونا مراد ہے۔
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر
7آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور کثرتِ ازواج
20قاضی سلیمان منصور پوری رحمہ اللہ اور مشنری سرگرمیاں
26قومِ نوح۔ قرآنِ کریم کے آئینہ میں
37سانحۂ مشرقی پاکستان اور ہم
45ماہنامہ محدث لاہور’’معاصرین کی نظر میں ‘‘
Flag Counter