Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 7

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

سال شائع: 1971ء

برائے نام ٹھیکہ کے عوض اپنی زمینوں کو کاشت پر دینے پر مجبور ہو جائیں گے اور غریب کاشت کاروں کے حصے میں اضافہ ہو جائے گا۔ کیونکہ جب بنجر زمینوں کی کاشت کی عام اجازت ہو گی تو کاشت کار یا تو بنجر زمینوں کو آباد کریں گے، ورنہ ان کو معمولی اور آسان شرائط پر زمیندار زمین دینے پر مجبور ہوں گے۔ اس اسکیم پر عمل کرنے سے نہ آبادی میں اضافے کا خوف رہے گا اور نہ زمیندار کے ظلم کا۔ لیکن کوئی اسلامی نظام اپنائے تو جب ہی یہ فوائد حاصل ہوسکتے ہیں ۔ وَمَا عَلَیْنَا اِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِیْنَ۔ مالِ زندگی اب تک بھی تجھ پہ مہم ہے؟ عبد الرحمن عاجزؔ رحمانیہ دار الکتب لائل پور ہر ایک ذکر سے ذکرِ خدا معظم ہے ہر ایک فکر سے فکرِ عدم مقدم ہے ترے مریض کی یہ بے بضاعتی، توبہ نہ دل میں خون کا قطرہ، نہ آنکھ میں نم ہے ترا ہی ذکر ہے وجہ سکون قلب و نظر تری ہی یاد مرے زخم دل کا مرہم ہے وہی ہے حبّ محمد میں کامل و صادق ہر ایک حکمِ محمد پہ جس کا سر خم ہے قرار کیسے ہو دل کو جب اس کا علم نہیں مرے نصیب میں جنت ہے یا جہنم ہے کھڑی ہے سر پہ اجل زندگی ہے پایہ رکاب نہ کوئی رختِ سفر ہے نہ کوئی ہمدم ہے گزر گیا ہے، لڑکپن، شباب ختم ہوا مالِ زندگی اب تک بھی تجھ پہ مبہم ہے؟ عجیب منظرِ باغِ جہاں ہے اے عاجزؔ ہر ایک سینۂِ گل میں مزار شبنم ہے!
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر
8جمادی الاولیٰ و جمادی الاخریٰ
9عورت نکاح میں ولی کی محتاج کیوں ہے؟
16مسواک کی اہمیت (حدیث کی روشنی میں )
24اشتراکی مغالطے اور ان کا دفعیہ
31مالِ زندگی اب تک بھی تجھ پہ مہم ہے؟
32سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مستشرقین
44علم ریاضی سے مسلمانوں کا اعتناء
48ہم اچھے تھے
Flag Counter