Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 5

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

سال شائع: 1971ء

حدیث کے بغیر قرآن فہمی مشکل ہے بطور نمونہ چند آیات آپ بعض وہ آیات کریمہ ملاحظہ فرمائیں جن کی تفسیر و تشریح حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام، صحابہ کرام اور تابعین علیہم الرحمۃ والرضوان کی تفسیر کے بغیر ہرگز ہرگز ممکن ہی نہیں ۔ ورنہ سوائے عقلی ڈھکوسلوں کے اور کچھ نہیں ہو گا۔ جس کا نتیجہ دنیا و آخرت میں رسوائی ہے۔ اب بتلائیے کہ ذیل کی آیات کی تفسیر کیا کی جائے؟ الصلوٰۃ الواسطی: حَافِظُوْا عَلَی الصَّلٰواتِ وَالصَّلٰوۃِ الْوُسْطٰی (پ ۲، ۱۵) ’’محفاظت کرو سب نمازوں کی (عموماً) اور درمیان والی نماز کی (خصوصاً) ‘‘ اس درمیانی نماز (الصلوٰۃ الوسطیٰ) سے کون سی نماز مراد ہے اور کون سی نقلی دلیل جس میں قطعیت ہو۔ ورنہ عقلی دلیل توہر کوئی دے سکتا ہے اور وہ توڑی بھی جا سکتی ہے۔ الذاریات، الحاملات، الجاریات، المقسمات: وَالذَّارِیَاتِ ذَرْوًا، فَالْحَامِلَاتِ وِقْرًا، فَالْجَارِیَاتِ یُسْرًا، فَالْمُقَسِّمَاتِ اَمْرًا۔ (پ ۲۶، ۲۸) قسم ہے ان چیزوں کی جو غبار وغیرہ اُڑاتی ہیں ۔ پھر ان کی جو بوجھ اُٹھاتی ہیں ۔ پھر ان کی جو نرمی سے چلتی ہیں ۔ پھر ان کی جو چیزیں تقسیم کرتے ہیں ۔ بتائیے! یہ کیا چیزیں ہیں ، جن کی قسم اُٹھائی گئی ہے۔۔۔۔ اسی طرح وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا (پ۲۹، ۲۱) قسم ہے ان کی جو صف باندھ کر کھڑے ہوتےہیں وغیرہ آیات میں جن کی قسم کھائی گئی ہے۔ ان کی تعیین کیسے کی جائے؟
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر
10ماہِ ربیع الاول
12تعلیم و تربیتِ نسواں
23حدیث کے بغیر قرآن فہمی مشکل ہے
26اِشترا کی مغالطے اور اُن کا دفعیہ
37حضرت مجدد الف ثانی سر ہندی رحمہ اللہ
46حمد
47نعت
Flag Counter