بلکہ اس سلسلے میں وہ اپنے اسلاف کے پیروکار ہیں ۔ جسے انہوں نے اپنے عمل کے علاوہ تمثیلی کہانیوں (فلموں ) کی اختراعات و تصنیفات سے برقرار رکھا ہے۔ عورت کی آزادی اِسے صرف بے نقاب کرنے یا آبرو کو خطرے میں ڈالنے پر ہی موقوف نہیں بلکہ پردہ نشینی کمال عفت اور پارسائی کے باوجود بھی عورت آزاد رہ سکتی ہے، جبکہ عصمت کی انتہائی بے راہ روی کے باوصف عورت غلامی کا شکار ہوتی ہے۔ (مسلسل) معلم اور مربی کیلئے ۔۔۔۔یَا اَیُّھَا الرَّجُلُ المُعَلِّمُ غَیْرَہ ھَلَّا لِنَفْسِکَ کَانَ ذَا التَّعْلِیْماے دوسروں کو تعلیم دینے والے یہ وعظ و ارشاد تیرے لئے کیوں نہیں؟اِبْدَأْ بِنَفْسِکَ فَانْھََ عَنْ غَیِّھَا فَاِذَا انْتَھَتْ عَنْہُ فَاَنْتَ حَکِیْمْہلے اپنے نفس کو تعلیم دے، اسے سرکسی سے روک، اگر تو نے اسے سرکسی سے باز رکھا لیا، تو پھر تو واقعی دانا شخص ہےفَھُنَاکَ یُقْبَلُ مَا تَقُوْلُ وَیُقْتَدٰی بِالْعِلْمِ مِنْکَ وَیَنْفَعُ التَّعْلِمْجب یہ مقام پا لیا تو تیری ہر بات منظور تیرا علم قابل اتباع اور تیری تعلیم نفع بخش ہوگیتَصِفُ الدَّوَائَ لِذِی السِّقَامِ مِنَ الضِّنَا کَیْمَا یَصِحُّ بِہ وَاَنْتَ سَقِیْمتو دوسرے لاغر مریضوں کی صحتیابی کیلئے تو علاج تجویز کرتا ہے حالانکہ تو خود بیمار ہےوَاَرَاکَ تُلْقِحُ بِالرِّشَادِ عُقُوْلَنَا نُصْحًا وَّاَنْتَ مِنَ الرِّشَادِعَدِیْممیں تجھے دیکھتا ہوں کہ تو خیر خواہی سے ہمیں صحیح راہنمائی دینا چاہتا ہے جس سے تو خود عاری ہےلَاتَنْہَ عَنْ خُلُقٍ وَّثَأتِیَ مِثْلَہ عَارٌ عَلَیْکَ اِذَا فَعَلْتَ عَظِیْمٌایسے کام سے منع نہ کر جس کا تو خود بھی مرتکب ہے اگر منع کرنے کے باوجود خود بی کرتا پھرے تو یہ بہت شرم کی بات ہے۔