Maktaba Wahhabi

46 - 46
mass for his revision. This is expressly stated in a marginal note to a Hebrewvertion of the Elemnts made from Ishaq. ان پانچ ترجموں کے علاوہ بھی چند ترموں کا ذِکر ملتا ہے، جو چنداں اہم نہیں ۔ ’’مبادیات‘‘ کی اصلاح و تشریح: اس سلسلے میں پہلا نام فیلسوف العرب ’’الکندی‘‘ کا ہے۔ اس کی اصلاح ’’رسالہ فی اصلاحح کتب اقلیدس‘‘ اور ’’رسالہ فی اصلاح المقالہ الرابعہ شر والخامسہ عشرین کتاب اقلیدس‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔ کندی کے بعد ثابت بن قرہ نے ’’کتاب فی اشکال اقلیدس‘‘ لکھی۔ چوتھی صدی ہجری میں ابن الہیثم (الہزن ) نے ’’مبادیات‘‘ کو خوبی سے ترتیب دیا۔ ابن الہیثم ۳۵۴ھ (۹۶۵) میں بصرہ میں پیدا ہوا تھا۔ بعد ازاں مصر میں سکونت اختیار کی اور وہیں ۴۳۰ھ (۱۰۳۹) میں انتقال کیا۔ اس عظیم مفکر اور امام بصریات سے کم و بیش و سو کتابیں منسوب ہیں ۔ جن میں سے اکثر و بیشتر سائنسی اور ریاضیاتی موضوعات پر ہیں ۔ ایک اہم تالیف ’’رسالہ خواص المثلث فی جہت العمود‘‘ ہے جو مشرق و مغرب س خراج تحسین کر چکی ہے۔ ابو الوفا البوزجانی نے اقلیدس کی ’’مبادیات‘‘ کی شرح کا آغاز کیا تھا لیکن ابن ندیم کی تصریح کے مطابق اس کام کو عملی جامہ پہنا سکا۔ ’’کشف الظنون‘‘ کے مؤلف حاجی خلیفہ چلپی نے لکھا ہے کہ ابو الوفا نے تیرہ مقالوں میں ایک کتاب لکھی تھی۔ اسی طرح اس کے شاگرد نے استاد کے لیکچروں سے ایک کتاب مرتب کی تاہم یہ دونوں کتابیں ناپید ہیں ۔ ابو الوفا البوزجانی ۱۹۴۰ میں پیدا ہوا اور ۳۸۷ھ (۹۹۸) میں بغداد میں فوت ہوا۔ بو علی سینا نے ’’مبادیات‘‘ کا اختصار کیا اور ’’شفا‘‘ کا ایک حصہ اس کے لئے مختص کیا اسی طرح ابن الصلت نے ’’کتاب الاقتصار‘‘ میں اس کا ملخص کیا ہے۔ ابن صلت (۱۱۱۲) میں تونس میں فوت ہوا۔ مندرجہ بالا اختصار اور تشریحات محقق نصیر الدین طوسی (م ۶۷۲ھ) کی مرتب کردہ تحریرِ اقلیدس
Flag Counter