Maktaba Wahhabi

127 - 199
نقد و نظر سگانِ مدینہ یا سگانِ اولیاء کہلوانے کی شرعی حیثیت حافظ محمد یونس اثری[1] اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایاہے،اور اس کی اس عظیم تخلیق کا ذکر قرآن مجیدمیں مختلف مقامات پر بڑے عظیم انداز میں بیان کیا گیاجیسا،کہ فرمان باری تعالی ہے: ﴿ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِيْٓ اَحْسَنِ تَقْوِيْمٍ Ć۝ۡ﴾ (سورۃالتین : 4ِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِ) یعنی :تحقیق ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا ہے۔ ان آیات میں اللہ تعالی نےمختلف اشیاء کی قسم اٹھا کر بیان کیا کہ ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا ہے۔ انسان کی تخلیق کے بعد اس کی عظمت و شرف اللہ تعالی کو مزید بڑھا دیا کہ فرشتوں کو حکم دیا کہ انسان کو سجدہ کرے۔بلکہ ابلیس اللہ کے اس حکم کے انکار کے باعث رانداگیااورانسان کا ابدی دشمن ٹھہرا۔ بہرحال اللہ نے انسان کو جو عظمت اور شرف سے نوازا ہے اس کا تقاضہ ہے کہ انسان قول و عمل اور اللہ کی بندگی کے ذریعے اس کا شکر ادا کرے ۔لہذا خود کو درجہ انسانیت سے نکال کر کسی دوسری مخلوق کے نام سے
Flag Counter