Maktaba Wahhabi

129 - 131
اس کا کیا راز اور سبب تھا؟ خود اسے بھی معلوم نہ تھا؟! واقعہ نمبر ۱۷: ایک عورت کے پاس بڑا خوبصورت اور صحت مند بچہ تھا۔ مگر پیدائش کے چار ہی ماہ بعد اس کے جسم پر عجیب و غریب قسم کے دھبے ظاہر ہونے لگے جو اس کے پورے جسم،چہرہ، بازو اور پنڈلی وغیرہ میں پھیل گئے! اس کی شکل بڑی بھیانک ہو گئی۔ سوال یہ تھا کہ یہ سب کیسے اور کیوں ہوا؟ اس کی ماں اسپتال لے گئی مگر وہاں اطباء اس مرض کا راز نہ سمجھ سکے۔ اس کے جسم سے سیمپل لینا چاہا مگر ماں نے انکار کردیا۔ آخر کار اس نے اللہ اور قرآن کریم کی طرف رجوع کیا اور بذات خود دَم کرنے لگی، پڑھ کر پانی میں دم کرتی اور وہی پانی بچہ کو پلاتی… اب ماشاء اللہ وہ چھ سال کا ہوچکا ہے اور بالکل تندرست ہے۔ واقعہ نمبر ۱۸: ایک عورت کو جب بھی کوئی شادی کا پیغام دیتا تو اس پیغام کے بعد بغیر کسی ظاہری سبب کے اس کے پیروں میں درد شروع ہوجاتا۔حیض کا درد شروع ہوجاتا جس کی وجہ سے وہ انکار کرنے پر مجبور ہوجاتی۔ ایک عرصہ کے بعد ایک نیک اور پرہیزگار آدمی نے اسے شادی کا پیغام دیا۔ عورت کے بھائی نے اس سے قصہ بیان کیا تو اس نے شادی کے لیے اصرار کیا اور نکاح کرلیا، شادی کے بعد رقیہ کرنے لگا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اسے شفا دے دی۔
Flag Counter