Maktaba Wahhabi

128 - 131
استقرار حمل ہو تو اس کے پاس آئے۔ چنانچہ جب استقرار حمل ہوا تو اس کے پاس آئی۔ قاری صاحب تھوڑے تھوڑے وقفہ کے ساتھ پورے حمل کے دوران اس پر مسنون دَم کرتے رہے اور خود اسے بھی رقیہ کرنے کا حکم دیا۔ بحمد اللہ اس کے بعد فطری طور پر کئی بار بچہ کی پیدائش ہوئی اور اس کے سارے بچے بصحت و عافیت ہیں۔ واقعہ نمبر ۱۶: ایک نوجوان اللہ تعالیٰ کے احکام پر ثابت قدم اور بڑا پابند تھا۔ دعوت الی اللہ اور لوگوں کی اصلاح کے لیے بڑا کوشاں رہتا تھا۔ مگر زندگی میں ایک ایسا دور آیا کہ اس کے اندر اللہ کی اطاعت سے کوتاہی کے مظاہر رونما ہونے لگے۔ دھیرے دھیرے بھلی صحبت سے دور رہنے لگا۔ یہاں تک کہ بد عملی کے آثار رونما ہوگئے۔ نمازیں چھوڑنے لگا، گانے سننا اور دیگر معاصی سے بھی لگاؤ ہوگیا۔ ایک وقت ایسا آیا کہ نماز بالکل ترک کردی۔ بری صحبت نے اسے گھیرلیا۔ اس کے سب دوست اور رشتہ دار اس کی دینی، اجتماعی اور نفسیاتی غم انگیز حالت دیکھ کر متعجب تھے۔ بہت سے لوگوں نے نصیحت بھی کی مگر وہ اس چیز کو عادی اور فطری سمجھتا تھا۔ اس کے نزدیک اس حالت میں کسی اصلاح اور تغیر کی کوئی حاجت نہیں تھی۔ آخر میں کئی سال بعد اللہ نے اپنی رحمت اور فضل و کرم سے شرعی دَم پر عمل کرنے اور مسلسل ذکر و اذکار کرنے کی ہدایت و توفیق دی استقامت کی علامتیں واپس آنے لگیں۔ مثلاً باجماعت نماز کی ادائیگی، کثرت استغفار، ثابت قدمی کے ساتھ دعا، عمل صالح وغیرہ۔ اپنی پچھلی حالت پر وہ تعجب کرتا اور روتا تھا کہ اس درجہ تک وہ کیسے پہنچ گیا۔
Flag Counter