واقعہ نمبر ۱۴: ایک عورت کو سخت جلدی خارش ہوگئی اور دانے سارے جسم میں پھیل گئے، ہر جگہ ڈاکٹروں کے پس گئی مگر اس کی وہی حالت رہی۔ ایک ڈاکٹر سے دوسرے ڈاکٹر اور ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال کا مسلسل چکر لگاتی رہی۔ تمام کوششوں کی ناکامی کے بعد علاج کے لیے بیرون ملک سفر کیا مگر وہاں بھی ناکامی ہوئی۔ اس کا بھائی جو بیرون ملک اس کے ساتھ موجود تھا، اس نے کہا: بہن تم نے تمام دوائیں آزمالیں، اب کیا خیال ہے شرعی دَم بھی آزمالیں؟ شروع میں اس کو بڑا تعجب ہوا۔ اس کو بڑا تردد ہوا کہ بھلا اس جسمانی بیماری میں رقیہ فائدہ دے گا!! مگر بھائی کے اصرار پر اس کی رائے سے متفق ہوکر وطن واپس آگئی اور ایک قاری صاحب کے پاس گئی۔ شرعی دَم پر عمل کرتے ہوئے ابھی ایک مہینہ بھی نہیں گزرا تھا کہ اللہ کے فضل سے مکمل شفایاب ہوگئی۔ واقعہ نمبر ۱۵: ایک عورت کی کمسنی میں شادی ہوگئی اور اسی سال وہ حاملہ ہوگئی۔ ایک بچی کی پیدائش ہوئی۔ مگر اس کے بعد وہ جب بھی حاملہ ہوتی تیسرا مہینہ پورا ہوتے ہوتے جنین ساقط ہوجاتا۔ اسقاط کی یہ پریشانی مسلسل بارہ سال تک لگی رہی!! یہ عورت اسپتالوں میں جا جا کر حمل برقرار رہنے کی دوائیں لیتی رہی۔ مختلف آپریشن کروائے، مگر سب بے سود۔ جب اللہ تعالیٰ کی مشیت ہوئی تو اس کے لیے اسباب فراہم ہوگئے۔ وہ ایک دَم کرنے والے عالم کے پاس گئی۔ قاری صاحب نے کہا کہ جب |