Maktaba Wahhabi

126 - 131
واقعہ نمبر ۱۲: ایک عورت حاملہ تھی۔ تیسرے مہینہ میں ڈاکٹر نے الٹراساؤنڈ کے ذریعہ بتایا کہ بچہ کی خلقت (شکل) درست نہیں!! یہ خبر سن کر اسے بڑا صدمہ ہوا اور جزع فزع کرنے لگی۔ اس عورت نے اپنی ایک سہیلی کو یہ بات بتائی تو اس نے بچہ بڑھنے سے پہلے ساقط کرانے کا مشورہ دیا۔ مگر اس عورت نے اللہ کے خوف اور سزا کے ڈر سے ایسا نہیں کیا۔ اس کے علاوہ دوسری سہیلیوں نے اللہ پر بھروسہ کرنے، اس کی طرف رجوع کرنے اور اعمال صالحہ کے ذریعہ اس کی قربت حاصل کرنے اور شرعی دَم جھاڑ کرنے کا بھی مشورہ دیا… چنانچہ اس نے بہ صدق و اخلاص اس پر عمل کیا جس کے نتیجہ میں اس نے ایک نرینہ اولاد کو جنم دیا جس میں کوئی تخلیقی نقص اور کوئی بدنمائی نہ تھی۔ بحمد اللہ وہ بچہ زندہ رہا اور پل کر بڑا ہوا۔ اس کے برخلاف اس کے دوسرے بھائی پیدا ہوتے ہی مرجاتے تھے۔ واقعہ نمبر ۱۳: ایک شخص کے بدن میں اچانک کپکپی طاری ہوگئی۔ اس کے اندر بولنے کی بھی طاقت نہ رہی۔ اس کے گھر والے سب سے بڑے اسپتال میں ماہر ترین ڈاکٹروں کے پاس لے گئے مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔ پھر ایک بزرگ شیخ کے بارے میں معلومات ملیں اور وہ بزرگ مسلسل دَم کرنے لگے۔ دھیرے دھیرے اس کی حالت بہتر ہوگئی۔ اور اب وہ اپنے اہل و عیال اور رشتہ داروں میں بصحت و عافیت زندگی گزار رہا ہے۔
Flag Counter