اظہار کے لیے ایک بورڈ بنایا جس پر لکھا ’’شرعی دَم، جھاڑ سب سے بہتر علاج ہے، اور میرا تجربہ سب سے بہتر دلیل ہے!!‘‘۔ واقعہ نمبر ۱۰: ایک آدمی کئی سال سے گردہ کی خرابی کا شکار تھا۔ مرض کی شدت کی وجہ سے ہر دوسرے دن ڈائی لیسس (خون کی صفائی) کی ضرورت پڑنے لگی۔ یہاں تک کہ وہ تھکاوٹ اور مشقت محسوس کرنے لگا۔ ہر لمحہ اس کے سامنے موت کا منظر ہوتا!! اس نے کسی روز بھی نہیں سوچا بلکہ اس کے دل میں کبھی یہ بات کھٹکی بھی نہ تھی کہ قرآن کی تلاوت اور دَم کا اس کے مرض میں کوئی فائدہ یا کوئی اثر ہوسکتا ہے جو بظاہر جسمانی بیماری ہے، بہرحال اس سے شرعی رقیہ کرنے کے لیے کہا گیا۔ بڑے اصرار کے بعد اللہ کے فضل و کرم سے شرعی دَم کے ذریعے چند مہینوں میں اسے صحت و عافیت حاصل ہو گئی۔ واقعہ نمبر ۱۱: ایک عورت سینہ اور پیٹھ کے درمیان بڑا عجیب و غریب درد محسوس کرتی تھی یہاں تک کہ اس کا سانس لینا، بولنا اور حرکت کرنا دشوار ہوجاتا۔ اس حالت میں وہ درد کی جگہ پکڑتی اور سورہ فاتحہ سات مرتبہ پڑھتی ’’بسم اللہ‘‘ تین بار کہتی۔ پھر سات مرتبہ کہتی ’’أَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَقُدْرَتِہِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ‘‘ جس سے درد جلد ہی ختم ہوجاتا۔ |