Maktaba Wahhabi

124 - 131
واجبات میں میں نے بے انتہا کوتاہی شروع کردی۔مجھے خود اپنی ذات سے نفرت ہونے لگی۔ میں ہر اس شخص سے بھاگنے لگا جو اللہ اور اس کی عبادت کی نصیحت کرتا۔ معاصی میں ڈوب گیا!! مگر رات میں اللہ کے خوف سے روتا تھا اور اسی حال میں سوجاتا۔ میں نے اپنی حالت اپنے ایک رشتہ دار سے بیان کی۔ اس نے مجھے دَم کا مشورہ دیا۔ میں نے بذات خود اس پر عمل کرنا شروع کیا۔ مختصر سے وقفہ کے بعد میں نے نئی زندگی محسوس کی۔ برے مظاہر میری زندگی سے جانے لگے۔ میں اپنے رب، اپنی نماز اور استقامت کی طرف پہلے سے بہتر شکل میں لوٹ آیا۔ واقعہ نمبر ۹: ایک عورت اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ بڑی خوشگوار زندگی گزار رہی تھی، اچانک اس پر جسمانی اور نفسیاتی مرض کی علامتیں ظاہر ہوئیں۔ مثلاً: سخت اضطراب اور غم، شوہر اور بچوں سے نفرت، بغیر کسی سبب کے غمگین رہنا، اس نے اسپتالوں اور دواخانوں کا چکر لگانا شروع کیا اور اپنی بیماری کے علاج کی بھرپور کوشش کی۔ وقت اور مال برباد کیا۔ وقت کی رفتار کے ساتھ کے ساتھ ہر دوا اس نے استعمال کی نتیجہ کمزور ٹھہرا۔ ایک عورت اس کے پاس آئی اور شرعی دَم کا مشورہ دیا۔ اس نے وضاحت کی کہ اس کے لیے تھوڑا سا وقت اور معمولی سی کوشش درکار ہے۔ اس نے نصیحت سنی اور رقیہ پر عمل شروع کر کے اپنا علاج کرنے لگی۔ اذکار پر محافظت کرتی… اللہ کے فضل سے چند دنوں میں اسے شفایابی حاصل ہو گئی۔ اللہ پاک ہے جو شافی و کافی ہے…!! اس عورت نے شفاء ملنے پر اپنی خوشی کے
Flag Counter