Maktaba Wahhabi

123 - 131
مثلاً: غسل میں وسوسہ، ڈھانچہ کی کمزوری، نماز بالکلیہ ترک کرنا، شوہر سے دوری… اس کا شوہر ڈاکٹروں کے پاس لے گیا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ نفسیاتی ڈاکٹر کی طرف ٹرانسفر کیا مگر وہاں بھی وہی نتیجہ رہا، آخر میں کسی قاری کے متعلق بتلایا گیا، اس کے پاس گئی تھوڑے ہی عرصہ تک اس نے پڑھا کہ ۵۰ فیصد اس کی حالت صحیح ہوگئی۔ ایک سال تک قرا ء ت کا سلسلہ جاری رکھا یہاں تک کہ بالکل ٹھیک ہوگئی۔ واقعہ نمبر ۷: ایک عورت کو سانس لینے میں تکلیف ہوتی تھی ساتھ ہی سر میں سخت درد تھا، اور حلق بند ہوجاتا، اس کے جسم کا رنگ سیاہ پڑجاتا، بکثرت جمائی آتی اور لگاتار روتی رہتی…!! کئی ڈاکٹروں کے پاس گئی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ان کا علاج صرف دوائیں اور جڑی بوٹیاں ہوتیں۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اسے ایک نیک قاری صاحب سے شرعی دَم کی ہدایت دی۔ قاری صاحب کے مشورے سے وہ پانیمیں بیری کے پتے اور شہد استعمال کرنے لگی۔ ایک وقفہ کے بعد اس کی صحت بہتر ہوگئی اور یہ انوکھی علامات اس سے ختم ہوگئیں۔ واقعہ نمبر ۸: ایک نوجوان اپنا واقعہ خود بیان کرتے ہوئے کہتا ہے: میں سمجھتا تھا کہ نماز کی محافظت بڑا مشکل کام ہے۔ شروع میں اس کی ادائیگی کی میں کوشش کرتا تھا، مگر کچھ دنوں سے اکتاہٹ اور خوف کا احساس ہونے لگا۔ نیند کم آنے لگی اور رغبت کا فقدان ہوگیا۔ یہاں تک کہ میرے ہاتھ سے میری اپنی زمام چھوٹ گئی… دینی
Flag Counter