Maktaba Wahhabi

122 - 131
ابھی چار مہینے بھی پورے نہیں ہوئے کہ بیٹھنے لگی اور چھٹے مہینے میں رینگنے لگی۔ اور دسواں مہینہ مکمل کرنے سے پہلے پیروںسے چلنے لگی۔ جب ماں پروگرام سے نکلی تو بچی زمین پر گر کر کانپنے لگی اور اس کے ہاتھ پیر شل ہوگئے۔ ماں اس کے سامنے بیٹھ کر رونے لگی کہ اسے کیا کرے۔ اچانک اس کی بچی کو کیا ہوگیاہے؟ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اسے ایک نیک بہن کے پاس جانے کی ہدایت دی تاکہ اس کی بچی کو دَم کرے، دو ہفتے یا کچھ زائد اس کے پاس جاتی رہی۔ اس کے بعد اس کی صحت اور اعضاء کی طاقت واپس آنے لگے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اسے مکمل شفا دے دی، اللہ بڑے فضل و کرم والا ہے۔ واقعہ نمبر ۵: ایک بچے کو دو سال کی عمر میں فقدان احساس کی شکایت ہوئی یہاں تک کہ پانچ سال کا ہوگیا۔ اس کے والد اسے لے کر ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال کا چکر کاٹتے رہے۔ تشنج کی تمام دوائیں سیرپ، گولیاں وغیرہ استعمال کر ڈالیں مگر بے سود۔ کسی اسپتال میں اس کے بیٹے کی حالت دیکھ کر ایک آدمی نے شرعی دَم آزمانے کا مشورہ دیا۔ چنانچہ وہ اپنے لڑکے کو ایک قاری صاحب کے پاس لے گیا۔ لگاتار ایک سال یہ عمل کرنے کے بعد وہ صحت مند اور تندرست ہوگیا۔ دوبارہ اسے فقدان شعور کا معاملہ کبھی نہیں پیش آیا۔ واقعہ نمبر ۶: ایک عورت تقریباً چھ سال سے بیمار رہی۔ مرض کی علامات اس پر ظاہر تھیں۔
Flag Counter