Maktaba Wahhabi

120 - 131
پڑھا تھا۔ واضح کامیابی نظر آئی، اس طرح اس نے کئی بار اعادہ کیا۔ جب دوسری بار مریض کی تشخیص ہوئی تو ڈاکٹر نے اس کے بھائی سے تعجب کرتے ہوئے پوچھا: کیا یہ وہی مریض ہے جس کا ہم نے پچھلی بار چیک اپ کیا تھا؟ اس نے کہا: ہاں وہی ہے!… اس طرح یہ آدمی اولاً اللہ تعالیٰ کی توفیق پھر قرآن کریم پڑھنے کی وجہ سے شفایاب ہوگیا۔ واقعہ نمبر ۲: ایک لڑکی جو نیک، متدین اور باخلاق تھی، اللہ کی مشیت سے وہ کلیجہ کے کینسر میں مبتلا ہوگئی۔ اور اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ کچھ دنوں کے بعد ڈاکٹروں نے اس کے بھائی سے کہا کہ اس کی حالت برابر بگڑتی جارہی ہے وہ کسی بھی لمحہ مرسکتی ہے۔ جب لڑکی نے محسوس کیا کہ اس کی حالت خراب ہوچکی ہے تو اپنے بھائی سے تلاوت کے لیے قرآن مجید مانگا۔ اور صبح و شام اللہ تعالیٰ کی آیات تلاوت کرنے لگی۔ جب بھی پڑھتی اپنی ہتھیلیوں میں پھونکتی، پھر حسب استطاعت اپنے جسم پر پھیرتی۔ اسی طرح مسلسل کئی شب و روز کرتی رہی۔ اچانک ڈاکٹروں نے دیکھا کہ لڑکی کی حالت دن بدن بہتر ہوتی جارہی ہے۔ شفا کے آثار اس کے چہرے پر نمایاں ہیں۔ ڈاکٹروں کو بڑا تعجب ہوا… لڑکی اس طرح کرتی رہی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے مکمل شفایاب ہوگئی۔ واقعہ نمبر ۳: ایک شادی شدہ عورت کے پاس ڈھائی سال کا ایک لڑکا تھا۔ اچانک بیمار
Flag Counter